عیدالفطر: امریکی صدر جوبائیڈن کی مبارکباد اور اسلاموفوبیا سے نمٹنے کا عزم

ہفتہ 22 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 امریکی صدر جوبائیڈن عید الفطر کے موقع پر مسلمانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اسلامو فوبیا سمیت ہر قسم کی نفرت سے نمٹیں گے۔

وائٹ ہائوس سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ ’جب ہم اس عید کی برکات کو منا رہے ہیں تو آئیے!  اپنے آپ سے امن قائم کرنے اور تمام لوگوں کے حقوق اور وقار کے لیے کھڑے ہونے کے لازوال کام کا بھی دوبارہ عہد کریں۔‘

انہوں نے کہا کہ میری انتظامیہ اسلامو فوبیا سمیت ہر قسم کی نفرت سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے، یہی وجہ ہے کہ میں نے اس اور متعلقہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اعلیٰ سرکاری حکام کے ساتھ ایک بین الایجنسی ٹاسک فورس قائم کی اور ہر امریکی کو مزید جامع قوم بنانے کی ترغیب دی۔
صدر جو بائیڈن نے کہا کہ وہ رمضان اور عید کے دوران دکھائی جانے والی ’سخاوت‘ سے متاثر ہوئے جب مسلمان ضرورت مندوں کو کھانا فراہم کرتے ہیں اور خیرات کرتے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ ’ہمیں اس سال ایک بار پھر وائٹ ہاؤس میں عید الفطر منانے پر فخر ہے تاکہ متاثر کن مسلمان امریکیوں کی عزت کی جاسکے جو ہمارے ملک میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ