قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایک اعلیٰ افسر کی اسلام آباد کے گیسٹ ہاؤس سے لاش برآمد ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں کراچی میں خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد، شوہر گرفتار
اسلام آباد پولیس کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی سکس فور میں واقع گیسٹ ہاؤس سے نیب کے افسر کی لاش برآمد ہوئی ہے، جن کا نام وقاص احمد خان تھا اور وہ گریڈ 19 میں تھے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ وقاص احمد کی موت کے حوالے سے ابھی کچھ معلوم نہیں، ان کا کمرہ اندر سے لاک تھا، جبکہ جسم پر تشدد کا بھی کوئی نشان موجود نہیں۔
مرنے والے نیب افسر وقاص احمد کی لاش کو اسلام آباد کے پولی کلینک اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اور مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں صوابی میں مکان سے باپ سمیت 4 بچوں کی لاشیں برآمد
میڈیا رپورٹس کے مطابق مرنے والے نیب افسر وقاص احمد خان کا تعلق لاہور سے تھا۔














