حماس کا اسرائیلی وزیر اعظم پر غزہ جنگ بندی کو سبوتاژ کرنے کا الزام

منگل 25 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حماس کے ایک اہلکار نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو پر غزہ جنگ بندی معاہدے کو جان بوجھ کر سبوتاژ کرنے کا الزام عائد کیا ہے، جب اسرائیل نے سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کی رہائی ملتوی کر دی تھی۔

الجزیرہ ٹی وی کو ایک انٹرویو میں باسم نعیم نے کہا کہ حماس اس وقت تک جنگ بندی کی مزید بات چیت میں شامل نہیں ہوگی جب تک اسرائیل معاہدے کے مطابق ان 620 فلسطینی قیدیوں کو رہا نہیں کرتا جن کی رہائی ہفتے کے روز متوقع تھی۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل نے اپنے قیدیوں کی بازیابی کے بعد فلسطینی سیکیورٹی اہلکاروں کی رہائی روک دی

حماس کے سیاسی بیورو کے رکن باسم نعیم کے مطابق اگلے مرحلے سے قبل 620 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کو یقینی بنانا ہوگا۔

’نیتن یاہو واضح طور پر مضبوط پیغامات بھیج رہے ہیں کہ وہ جان بوجھ کر معاہدے کو سبوتاژ کر رہے ہیں، وہ جنگ میں واپسی کے لیے ماحول تیار کر رہے ہیں۔‘

واضح رہے کہ اسرائیل نے اتوار کو اعلان کیا تھا کہ اس نے غزہ میں قید 6 اسرائیلی اسیران کے بدلے ایک روز قبل رہا کیے جانے والے فلسطینی قیدیوں کی رہائی میں تاخیر کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:حماس نے 70 اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے بدلے تمام فلسطینی قیدی رہا کرنے کی شرط رکھ دی

ایک بیان میں اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے کہا تھا کہ یہ اقدام حماس کی طرف سے ’ہمارے یرغمالیوں کی تذلیل‘ کے ساتھ ساتھ ’پروپیگنڈے کے مقاصد کے لیے ہمارے یرغمالیوں کے مذموم استحصال‘ کے ردعمل میں کیا گیا ہے۔

اسرائیل اور حماس نے گزشتہ ماہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کے نفاذ کے بعد قیدیوں کے تبادلے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، جبکہ ثالثوں نے دونوں فریقوں پر معاہدے کے دوسرے مرحلے تک پہنچنے کے لیے بات چیت جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔

مزید پڑھیں:حماس نے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی موخر کردی، اسرائیل میں ہائی الرٹ جاری

حماس کو جنگ بندی معاہدے کے تحت اس ہفتے کے آخر میں 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیلی حکام کے سپرد کرنا ہیں، اس کے ساتھ ساتھ اس معاہدے کے مستقبل کے حوالے سے باسم نعیم کا کہنا تھا کہ تمام آپشنز میز پر ہیں۔

اس بات کی کیا ضمانت ہے کہ [نیتن یاہو] باقی 4 لاشیں لے سکتے ہیں اور پہلے تسلیم شدہ تعداد میں فلسطینیوں کی رہائی سمیت ان 620 فلسطینیوں کو بھی رہا نہیں کرتے، تمام اختیارات میز پر ہیں، نہ صرف یہ کہ جمعرات کو کیا ہونا چاہیے بلکہ معاہدے کے دیگر معاملات بھی۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے والا ی’یورگن واٹنے فریڈنس‘ کون ہے؟

ٹرمپ اور شہباز ملاقات سے بھارتی اثرورسوخ کو دھچکا لگا ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی نامزدگی کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی کا کیا کردار ہے؟

کھیل رہے تھے تو ہاتھ بھی ملانا چاہیے تھا، کانگریس رہنما ششی تھرور کی بھارتی ٹیم پر تنقید

گھر کی تعمیر کے لیے 20 سے 35 لاکھ تک قرضہ کن شرائط پرحاصل کیا جا سکتا ہے؟

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی