بیوی کی تصویر بنانے پر شوہر کو 5 ہزار درہم جرمانہ

جمعرات 19 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

متحدہ عرب امارات میں شوہر کو اپنی اہلیہ کی تصویر بنانے پر 5 ہزار درہم جرمانہ ادا کرنا پڑ گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دبئی میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف عدالت سے رجوع کیا اور درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ان کے شوہر بغیر کسی وجہ کے بھی کیمرے کے ذریعے ان کی تصویریں بناتے رہتے ہیں۔

خاتون نے کہا کہ میرے شوہر اس بات کا بھی خیال نہیں رکھتے کہ میں کس وقت کس حالت میں ہوں وہ نامناسب حالت میں بھی تصویر بنا لیتے ہیں جس سے انہیں کئی بار منع کیا گیا ہے لیکن وہ باز نہیں آتے۔

انہوں نے کہا کہ میرے شوہر نے گھر میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کر دیئے ہیں اور ان کے ذریعے بھی نامناسب تصاویر اور ویڈیوز حاصل کرتے ہیں اور جب ان سے سختی سے بات کی گئی تو کہتے ہیں کہ گھر میں ملازموں کی نگرانی کے لیے کیمرے لگائے ہیں۔

مذکورہ خاتون کے شوہر نے عدالت میں اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا اور کہا کہ میرے اہلیہ سے ذاتی اختلافات ہیں لیکن وہ اس کو کوئی اور رخ دے رہے ہیں۔

انویسٹی گیشن نے ٹیم نے سی سی ٹی وی کیمروں کی تحقیقات کرنے کے بعد رپورٹ دی کہ شوہر نے موبائل کی میموری میں اپنی اہلیہ کی تصاویر محفوظ کی ہوئی ہے۔

عدالت نے خاتون کی طرف سے لگائے گئے الزامات درست ثابت ہونے پر شوہر کو 5 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp