بالی وڈ سپر اسٹار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان علیحدگی کی خبروں کے حوالے سے حقائق سامنے آگئے ہیں۔
اداکار گووندا کے وکیل نے انکشاف کیا ہے کہ 6 ماہ قبل گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا میں اختلافات ہوگئے تھے اور سنیتا نے علیحدگی کی درخواست بھی دائر کردی تھی، تاہم اب دونوں کے درمیان اختلافات ختم ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی وزیر کی بیٹی نے گووندا کے گھر 20 دن تک بطور ملازمہ کام کیوں کیا؟
وکیل کا کہنا ہے کہ دونوں اب ایک ساتھ رہتے ہیں، جو نیو ایئرنائٹ پر ایک ساتھ نیپال گئے، انہوں نے ایک ساتھ ساتھ پشوپتی ناتھ مندر میں پوجا بھی کی ہے۔
گووندا کے وکیل نے کہا کہ بطور ممبر پارلیمنٹ گووندا نے علیحدہ بنگلہ لیا تھا جو گھر کے بالکل سامنے ہے، میٹنگز کی وجہ سے بعض دفعہ انہیں رات کو بنگلے میں ہی قیام کرنا پڑتا ہے لیکن دونوں ایک ساتھ ہی رہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اداکار گووندا اور اہلیہ کے درمیان 37 سال بعد طلاق کی افواہیں
یاد رہے کہ بالی ووڈ اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ کے درمیان شادی کے 37 سال بعد طلاق کی خبریں سرگرم ہیں۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان طلاق ہونے والی ہے جبکہ جوڑا کافی عرصے سے ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کیے ہوئے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ سپر اسٹار گووندا کو گولی لگ گئی
سینئر اداکار گووندا کی شادی کو 37 برس بیت چکے ہیں،گووندا اور سنیتا آہوجا نے 11 مارچ 1987 کو شادی کی تھی،اس جوڑے کے دو بچے، بیٹا یشور دھن آہوجا اور بیٹی ٹینا آہوجا ہیں۔