وٹس ایپ وائس میسج ٹرانسکرپٹ فیچر لانچ، پاکستانی صارفین کو کیا فائدہ ہوگا؟

جمعرات 27 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وٹس ایپ وائس میسج ٹرانسکرپٹس فیچر اب پاکستان میں بھی دستیاب ہے۔ یہ فیچر آپ کو وائس میسجز کو ٹیکسٹ میں تبدیل کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے، جو اس وقت مفید ہوتا ہے جب آپ وائس میسج سننے سے قاصر ہوں۔ اس محدود فیچر کو آپ کو دستی طور پر فعال کرنا ہوگا۔ ہم بتائیں گے کہ آپ اسے کیسے استعمال کر سکتے ہیں۔

سب سے پہلے، آپ کو اس فیچر کو ایپ کی چیٹ سیٹنگز میں فعال کرنا ہوگا۔ اپنے چیٹس کے مینیو کے اوپر دائیں جانب 3 نقطوں والے مینو پر ٹیپ کریں۔ پھر سیٹنگز > چیٹس > وائس میسج ٹرانسکرپٹس میں جائیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کا وٹس ایپ تازہ ترین ورژن پر ہو، ورنہ آپ کو یہاں وٹس ایپ کے وائس میسج ٹرانسکرپٹس کا آپشن دکھائی نہیں دے گا۔

مزید پڑھیں: وٹس ایپ ویب کا نیا فیچر، صارفین کو مزید کتنا انتظار کرنا ہوگا؟

جیسا کہ اوپر اسکرین شاٹس میں دکھایا گیا ہے، ٹرانسکرپشن کے لیے صرف انگریزی، اسپینش، پرتگالی، اور روسی زبانیں دستیاب ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اردو میں وائس میسجز ابھی ترجمہ نہیں ہوں گے، لیکن آپ اس فیچر کو انگریزی میں وائس میسجز کے ساتھ آسانی سے استعمال کر سکتے ہیں۔ امید کر سکتے ہیں کہ مستقبل میں وٹس ایپ اردو اور ہندی کے لیے سپورٹ فراہم کرے گا۔

ایک بار جب آپ اپنی پسندیدہ زبان منتخب کر لیتے ہیں، تو وہ اس زبان کے لیے ایک فائل ڈاؤن لوڈ کرے گا تاکہ ٹرانسکرپشن کام کر سکے۔ مثال کے طور پر، انگریزی کے لیے زبان کی فائل قریباً 138 ایم بی ہے۔ ایک بار جب آپ کی فائل ڈاؤن لوڈ ہو جائے، تو آپ انگریزی میں وائس میسجز کو ٹرانسکرائب کرنے کے لیے تیار ہیں۔

مزید پڑھیں:وٹس ایپ کا نیا فیچر، وٹس ایپ اسٹیٹس 24 گھنٹے کے بعد 30 دن کے لیے آرکائیو ہو جائے گا

جیسا کہ اوپر اسکرین شاٹ میں دکھایا گیا ہے، یہ فیچر ہر وائس میسج کو سمجھنے میں کامیاب نہیں ہوتا، چاہے وہ انگریزی میں ہو۔ وائس میسج میں صرف ’ہیلووووو‘ کہا گیا تو یہ اسے پہچاننے میں ناکام رہا جبکہ ’ہیلو، آپ کیسے ہیں؟‘ والے وائس میسج کو بالکل صحیح طور پر پہچانا گیا۔ چونکہ یہ فیچر ابھی نسبتاً نیا ہے، امید ہے کہ جلد یہ کمی بھی دور کرلی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا عالمی فورم پر بحری سلامتی اور کنیکٹیویٹی کے تحفظ کا عزم

صدرِ مملکت کا بنوں میں مشترکہ انٹیلی جنس آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

بنوں میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کا صفایا، سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی میں 8 دہشتگرد ہلاک

پاکستان ریلوے کو بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید، محفوظ اور مسافر دوست بنایا جائے، وزیراعظم شہباز شریف

جماعت اسلامی کے ‘بدل دو نظام’ اجتماع کے دوسرے روز کیا سرگرمیاں ہورہی ہیں؟

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت