پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتیں اور معاہدے طے پاگئے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت آصف زرداری نے ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید آل نہیان کو نشان پاکستان عطا کردیا
یہ معاہدے ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید انہیان کے پاکستان کے مختصر دورے کے موقعے پر کیے گئے جس کے لیے تقریب وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوئی۔
جمعرات کو پاکستان آنے والے شیخ خالد بن محمد بن زاید انہیان اپنا دورہ مکمل کرکے شام کو ہی واپس لوٹ گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کو رخصت کیا۔
ابوظہبی کے ولی عہد اور ابوظہبی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین عزت مآب شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کی وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات۔
دو طرفہ ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان متعدد مفاہمت کی یادداشتوں اور… pic.twitter.com/PWg6d1sijS
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) February 27, 2025
پاکستان اور امارات کے درمیان کان کنی کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ ہوا۔ دونوں ملکوں کے درمیان ریلوے کے شعبے میں 2 مفاہمتی یادداشتوں اور بینکنگ کے شعبے میں تعاون اور انفرا اسٹرکچر کے شعبے میں سرمایہ کاری کے دستاویز کا تبادلہ بھی ہوا۔
قبل ازیں ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان ایوان صدر گئے تھے جہاں انہیں نشان پاکستان دینےکی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیے: ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید آل نہیان اسلام آباد پہنچ گئے
ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کی پاکستان کے لیے خدمات اور غیر متزلزل حمایت کے اعتراف کے طور پر انہیں نشان پاکستان کا اعزاز دیا گیا۔ صدر آصف زرداری نے انہیں نشان پاکستان عطا کیا۔ تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف اور وفاقی کابینہ کے ارکان سمیت اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif and Crown Prince of Abu Dhabi His Highness Sheikh Khaled bin Mohamed bin Zayed Al Nahyan in a delegation level talks. pic.twitter.com/oSosjQQh66
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) February 27, 2025
قبل ازیں شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان ایک اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے تھے جن کا نور خان ایئربیس پر وزیراعظم شہباز شریف، صدر آصف زرداری اور خاتون اول آصفہ بھٹو نے استقبال کیا۔ ولی عہد کو وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا تھا۔