کیا گیس کے بعد پیٹرول بھی سستا ہونے جا رہا ہے؟

جمعہ 28 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے تاہم پیٹرول کی نسبت ڈیزل کی قیمت زیادہ کم ہوسکتی۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک کے موقعے پر عوام کو ایل پی جی کی قیمت میں ریلیف

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 30 پیسے کمی کی تجویز دی گئی ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت 50 پیسے فی لیٹر کم ہونے کا امکان ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کردی گئی ہے اور حتمی فیصلہ وزیر اعظم کی ہدایت و مشاورت سے کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ یہ متوقع کمی 15 روز کے لیے ہوگی۔

مزید پڑھیے: کیا ڈی ریگولرائزیشن سے پیٹرول مہنگا ہوجائے گا؟

علاوہ ازیں جمعے کو آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 6 روپے 15 پیسے کی کمی کردی گئی ہے۔

ایل پی جی کی قیمت 6 روپے 15 پیسے کمی کے بعد اب 247 روپے 82 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp