چیمپیئنز ٹرافی: بھارت نے نیوزی لینڈ کو 44 رنز سے شکست دے دی

اتوار 2 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپیئنز ٹرافی میں گروپ اسٹیج کے آخری میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 44 رنز سے ہرا دیا۔

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان چیمپیئنز ٹرافی گروپ اسٹیج کا آخری میچ دبئی کرکٹ کے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

یہ بھی پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی: بھارت کی ضد نے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کو مشکل میں ڈال دیا

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز اسکور کیے، جبکہ جواب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 45.3 اوورز میں 205 اسکور بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

بھارتی ٹیم شروع میں ہی مشکلات کا شکار دکھائی دی جب 30 رنز پر 3 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ روہت شرما 15، ویرات کوہلی 11 اور شمبھن گل 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

بھارتی بیٹر شیریاس ائیر نے 79 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی جبکہ ہارک پانڈیا 45 اسکور بنانے میں کامیاب رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے فاسٹ بولر میٹ ہنری نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 42 اسکور دے کر 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کین ولیمسن 81 رنز اسکور کرکے نمایاں بیٹر رہے، ان کی اننگز میں 7 چوکے بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ مچل سینٹنر 28، ول ینگ 22 اور ڈیرل مچل نے 17 رنز اسکور کیے، جبکہ ٹام لیتھم 14 اور گلین فلپس 12 رنز اسکور کرکے آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے ورون چکرورتی نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اس کے علاوہ کلدیپ یادو نے 2، ہاردک پانڈیا، اکثر پٹیل اور جڈیجا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ سے قبل کیوی ٹیم کے کپتان نے کہاکہ ان کی ٹیم میں ایک ہی تبدیلی کرتے ہوئے کونوے کی جگہ ڈیرل مچل کو شامل کیا گیا ہے، وکٹ کافی اچھی لگ رہی ہے، بھارت کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی: بھارت کی ضد نے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کو مشکل میں ڈال دیا

دوسری طرف بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہاکہ ہم ٹاس جیٹ کر بھی بیٹنگ ہی کرتے، انہوں نے کہا کہ ہرشیت رانا کی جگہ ٹیم میں وارن چکرورتی کو شامل کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب کی مصنوعی ذہانت کے میدان میں نمایاں عالمی پیش رفت، اے آئی انڈیکس درجہ بندی میں بہتری

بلوچستان میں افسران کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور، جے ڈی وینس، وٹکاف اور جیرڈ کشنر حصہ لیں گے، سی این این

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا