بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کو اپنی ایکس پوسٹ میں موٹا کہنے پر کانگریس رہنما شمع محمد کو تنقید کا سامنا ہے۔
اپنی پوسٹ پر وضاحت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری ایکس پوسٹ ایک کھلاڑی کی فٹنس پر عام سا تبصرہ تھا، یہ باڈی شیمنگ نہیں تھی۔
یہ بھی پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی:ہارنے سے دباؤ بڑھ جاتا ہے،اس لیے فوکس پہلے میچ پر ہے، روہت شرما
انہوں نے کہا کہ میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ کھلاڑیوں کو فٹ ہونا چاہیے، اور مجھے لگا کہ وہ (روہت شرما) کا وزن کچھ زیادہ ہے۔
#WATCH | On her comment on Indian Cricket team captain Rohit Sharma, Congress leader Shama Mohammed says, “It was a generic tweet about the fitness of a sportsperson. It was not body-shaming. I always believed a sportsperson should be fit, and I felt he was a bit overweight, so I… pic.twitter.com/OBiLk84Mjh
— ANI (@ANI) March 3, 2025
شمع محمد نے کہا کہ مجھ پر بغیر کسی وجہ کے تنقید کی جارہی ہے، میں نے ان کا دوسرے بھارتی کپتانوں سے موازنہ کرکے پوسٹ کی تھی اور یہ میرا حق ہے۔
واضح رہے کہ شمع محمد نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے روہت شرما کو موٹا قرار دے کر کہا تھا کہ وہ بھارت کا سب سے غیر متاثرکن کپتان ہیں۔
شدید تنقید کے بعد کانگریس نے خود کو شمع محمد کی پوسٹ سے لاتعلق کرکے انہیں اسے ڈیلیٹ کرنے کا کہا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنی پوسٹ ہٹادی۔