بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ ہارنے سے دباؤ بڑھ جاتا ہے اس لیے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں پہلے میچ پر فوکس ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کے خواہشمند
دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ آئی سی سی کا ہر ایونٹ بہت اہم ہوتا ہے، آئی سی سی ٹورنامنٹس جیتنے کا سوچ کر میدان میں آتے ہیں، ابھی ہمارا فوکس پہلے میچ پر ہے کیوں کہ ایک میچ ہارنے سے دباؤ بڑھ جاتا ہے۔
روہت شرما نے کہا کہ کامیابی کے لیے 2 سے 4 کھلاڑیوں کا بڑا اسکور کرنا ضروری ہے، ہر گراؤنڈ کی اپنی کنڈیشن اور چیلنجز ہوتے ہیں، پہلے 4 کھلاڑیوں کا اسکور کرنا بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹ ٹیم: خود ساختہ سپر اسٹارز کی عبرت ناک ہار
انہوں نے کہا کہ دبئی کے ماحول میں خود کو ڈھالنے کوشش کر رہے ہیں، ہمارے لیے ہر میچ بہت اہم ہے، ایک میچ ہارنے سے ٹیم پر پریشر بڑھ جاتا ہے۔
یاد رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں پاکستان اور بھارت 23 فروری کو مدمقابل ہوں گے۔













