پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں تنظیم نو کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام ریجنل صدور اور جنرل سیکریٹریز کو ان کے عہدوں سے فارغ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: کابینہ اراکین سے پارٹی عہدے چھڑوادیے جائیں گے، مشعال یوسفزئی کا دعویٰ
پی ٹی آئی کے اعلامیے کے مطابق بانی چیئرمین عمران خان کے احکامات ہیں کہ حکومتی کابینہ میںٰ شامل رہنما پارٹی عہدوں پر فائز نہ رہیں۔
اعلامیے کے مطابق ان عہدوں کے لیے نئی تقرریوں کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال یوسفزئی نے کہا میڈیا کو بتایا تھا کہ عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ خیبرپختونخوا کی صوبائی کابینہ میں شامل ارکان پارٹی کا عہدہ نہیں رکھ سکیں گے۔














