پاکستان کے مشہور یوٹیوبر رجب بٹ ان دنوں معروف پروڈیوسر و اداکار فہد مصطفیٰ کے حوالے سے سرخیوں میں ہیں کیونکہ فہد مصفطیٰ نے فیملی وی لاگنگ پر تنقید کی تھی جس پر رجب بٹ نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
تاہم اب فہد مصطفیٰ کے ساتھی اداکار شمعون عباسی ان کے دفاع میں سامنے آگئے ہیں۔ انہوں سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں رجب بٹ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے کام کے لیے مختلف سوشل میڈیا پر انحصار کر رہے ہیں اگر آج وہ بند ہو جائیں تو آپ لوگ کیا کریں گے؟
View this post on Instagram
شمعون عباسی کا کہنا تھا کہ فہد مصطفیٰ ایک بڑا نام ہے۔ وہ 20 سال سے زیادہ عرصے سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اداکار اپنے فن اور کام کی وجہ سے ہر شعبے سے اپنے مداح بناتے ہیں۔
اداکار صبح سویرے اپنے گھر سے کام کے لیے اکیلے لوکیشنز پر جاتے ہیں اور دھوپ، مٹی میں کام کرتے ہیں، کام کے دوران چوٹیں بھی لگتی ہیں اور خون بھی نکلتا ہے بہت کچھ سہنا ہوتا ہے اور پھر کبھی رقم کی ادائیگی نہیں ہوتی۔ اداکار ایک مشکل اور سخت روٹین سے گزرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’فہد مصطفیٰ کون ہیں‘، فیملی وی لاگنگ کی مخالفت پر رجب بٹ کی اداکار پر تنقید
انہوں نے کہا کہ ایک اداکار جو قربانیاں دیتے ہیں اور جو کچھ جھیلتے ہیں وہ آپ نہیں سمجھ سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ نہیں کہہ رہا ہوں کہ آپ کمتر ہیں، لیکن آپ جس طرح تکبر کے ساتھ بات کرتے ہیں وہ مثبت نہیں ہے۔
سشمعون نے کہا کہ یو ٹیوب، ٹک ٹاک اور انسٹاگرام جیسی ایپس اگر بند ہو جائیں تو آپ کو اپنی پہچان کے لیے مارے مارے پھرنا پڑے گا لیکن فہد مصطفٰی تب بھی اپنے کام پر جائیں گے، اور ان کی مقبولیت میں کمی نہیں آئے گی۔
سوشل میڈیا پر شمعون عباسی کی یہ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین رجب بٹ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔














