پنجاب حکومت نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے لیے نئی لیپ ٹاپ اسکیم متعارف کرادی ہے جو ایک اہم پیش رفت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کا پنجاب کے طلبا و طالبات کے لیے لیپ ٹاپ اسکیم کا اعلان، اہلیت کا معیار بھی بتادیا
اس اقدام کے ایک حصے کے طور پر ایک لاکھ 10 ہزار 13 ویں جنریشن کور-آئی 7 لیپ ٹاپ اہل مستحقین کو فراہم کیے جائیں گے۔
یہ اسکیم سرکاری اداروں میں پہلے اور دوسرے سیمسٹر کے بی ایس طلبہ اور میڈیکل کے طلبہ کے لیے ہوگی جن کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
آن لائن ایپلی کیشن پورٹل فی الحال کام کر رہا ہے اور اس کے آغاز کے چند گھنٹوں کے اندر ہی ہزاروں طلبہ پہلے ہی سائن اپ کر چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: مریم نواز کے بعد علی امین گنڈاپور نے بھی لیپ ٹاپ تقسیم کرنا شروع کردیے
وزیر تعلیم کے مطابق بی ایس کے طالب علموں کو انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں کوالیفائی کرنے کے لیے کم از کم 65 فیصد کی ضرورت جبکہ میڈیکل کے طالب علموں کو کم از کم 80 فیصد کی ضرورت ہوگی۔
پورٹل کے اجرا کے پہلے چند گھنٹوں کے اندر 34،000 سے زیادہ طلبہ نے پورٹل پر اندراج کرایا۔