وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے ہونہار طلبا و طالبات کو لیپ ٹاپ فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنی ایک ٹوئٹ میں انہوں نے ایک لاکھ 10 ہزار طلبا و طالبات کو میرٹ کی بنیاد پر لیپ ٹاپ فراہم کرنے کا اعلان کیا۔
Delivering on another promise, a digitally empowered Punjab. I’m proud to unveil Chief Minister’s Laptop Program distribution to 110,000 students, ensuring that every eligible BS( Ist & 2nd Semester) student in Public Sector HED Colleges, All Public sector universities,Medical &…
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 2, 2025
مریم نواز کے اعلان کے مطابق سرکاری کالجز اور یونیورسٹیوں کے انٹرمیڈیٹ، بی ایس اور میڈیکل و ڈینٹل میں ڈگری حاصل کرنے والے طلبا و طالبات لیپ ٹاپ حاصل کرنے کے لیے اہل ہوں گے۔
وزیراعلیٰ نے اپنی ٹوئٹ میں لیپ ٹاپ حاصل کرنے کے لیے اہلیت کا معیار بھی بتا دیا ہے۔
مریم نواز نے لکھا کہ لیپ ٹاپ حاصل کرنے کے خواہشمند طلبا و طالبات کے لیے ضروری ہے کہ وہ پنجاب کے ڈومیسائل ہولڈر ہوں، اس کے علاوہ انٹرمیڈیٹ اور بی ایس میں 65 فیصد نمبر حاصل کرنے والے طلبا و طالبات لیپ حاصل کرنے کے لیے اہل ہوں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق میڈیکل اور ڈینٹل میں ڈگری کرنے والے طلبا و طالبات کے لیے ضروری ہے کہ انہوں نے 80 فیصد نمبر حاصل کیے ہوں۔
اہلیت کے معیار پر پورا اترنے والے طلبا و طالبات کو لیپ ٹاپ حاصل کرنے کے لیے آن لائن اپلائی کرنا پڑےگا۔
یہ بھی پڑھیں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے دوسرے صوبوں کے لیے بھی لیپ ٹاپ اسکیم کا اعلان کردیا
مریم نواز نے مزید کہاکہ طلبا و طالبات کو لیپ ٹاپ فراہم کرنے کا مقصد یہ ہے کہ وہ جدید ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل کرسکیں۔