جمعہ کے روز جنگ عظیم دوئم کے دوران نہ پھٹنے والے بم کی دریافت نے پیرس کے ہلچل سے بھرے گارے ڈو نورڈ، دنیا کے تیسرے مصروف ترین اسٹیشن جانے اور آنے والی ٹرین سروس کو بری طرح متاثر کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس صورتحال نے مسافر ریل سمیت یورو اسٹار سروسز سمیت قومی اور بین الاقوامی ٹرین سروس کو بری طرح متاثر کیا ہے، یورو اسٹار کمپنی نے یوروسٹار نے گارے ڈو نورڈ جانے اور آنے والی تمام ٹرینوں کو منسوخ کرتے ہوئے مسافروں کو اپنے سفر کو از سر نو ترتیب دینے کا مشورہ دیا ہے۔
نیٹ ورک کی ٹرین لائنوں میں سے ایک، ایچ لائن نے پیغام رسانی پلیٹ فارم X پر ایک پوسٹ میں کہا کہ بم گارے ڈو نورڈ سے 2.5 کلومیٹر دور پٹریوں کے بیچ میں ملا تھا، اس پوسٹ کے مطابق جب تک ڈی مائننگ آپریشن مکمل نہیں ہو جاتا ٹرین ٹریفک میں خلل رہےگا۔
پیرس پولیس نے بتایا کہ بم صبح 3:30 بجے شمالی پیرس کے نواحی علاقے سینٹ ڈینس میں تعمیراتی کام کے دوران دریافت ہوا تھا، وزیر ٹرانسپورٹ فلپ تبروٹ نے توقع ظاہر کی کہ یہ خلل کم از کم پورا دن جاری رہے گا۔
پیرس کے سیاحتی دفتر کے مطابق، تقریباً 220 ملین مسافر ہر سال شمالی فرانس، لندن، بیلجیئم، نیدرلینڈز اور جرمنی کے مقامات کے لیے سفر کی خاطر پیرس میں واقع یورپ کے اس مصروف ترین ٹرین اسٹیشن گارے ڈو نورڈ سے گزرتے ہیں۔
پیرس میں ایک انٹرفیس ڈیزائنر کلیمینس فنڈارڈ نے کہا کہ اس کی صبح 6:20 بجے ایمسٹرڈیم جانے والی ٹرین 45 منٹ کی تاخیر کا شکار ہونے کے بعد منسوخ کردی گئی۔ ’میں نے وقتاً فوقتاً ان چیزوں کی خبریں سنی تھیں، ہم بدقسمت تھے۔‘
ایک اور مسافر، کسمان ابراہیمی نے کہا کہ اس نے گارے ڈو نورڈ سے جرمنی کے شہر کولون جانے والی ٹرین پکڑنے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن اب وہ متبادل راستہ تلاش کرے گا۔