پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر عون عباس بپی سینیٹ اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں سینیٹ اجلاس میں شرکت کے لیے پی ٹی آئی رہنماؤں اعجاز چوہدری اور عون عباس بپی کے پروڈکشن آرڈر جاری
پی ٹی آئی کے اسیر سینیٹر عون عباس بپی کو پروڈکشن آرڈر جاری ہونے پر آج سینیٹ اجلاس میں پیش کیا گیا۔
عون عباس نے اپنے خطاب میں کہاکہ مجھے عمران خان کے ساتھ وفا کی سزا دی جارہی ہے، ایسی چیزوں سے اپنے قائد کے ساتھ بے وفائی نہیں کرسکتا۔
انہوں نے کہاکہ اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز پر عملدرآمد نہیں ہورہا، میرا مطالبہ ہے کہ تحریک انصاف کے اسیروں کو رہا کیا جائے۔
انہوں نے کہاکہ اگر اعجاز چوہدری بیمار ہیں ان کو ایوان میں لایا جائے، بے شک میرے پروڈکشن آرڈر منسوخ کردیں۔
یہ بھی پڑھیں میں ایک زندہ لاش ہوں، پی ٹی آئی سینیٹر عون عباس کی سینیٹ میں جذباتی تقریر
واضح رہے کہ سینیٹر عون عباس بپی پر 9 مئی واقعات میں ملوث ہونے کا الزام ہے، جس کے بعد سے وہ گرفتار ہیں۔