سینیٹ اجلاس میں شرکت کے لیے پی ٹی آئی رہنماؤں اعجاز چوہدری اور عون عباس بپی کے پروڈکشن آرڈر جاری

ہفتہ 8 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ہفتے کو ہونے والے ایوان بالا کے اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعجاز چوہدری اور سینیٹر عون عباس بپی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے۔

یوسف رضا گیلانی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ دونوں افراد کی ایوان بالا کے  ہفتہ 8 مارچ 2025 کو منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکت کو یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: کوٹ لکھپت جیل انتظامیہ کا سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز پر عملدرآمد سے انکار

یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری 19 ماہ سے جیل میں ہیں اور جنوری میں بھی یوسف رضا گیلانی ن کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھے تاہم وہ 14 جنوری کے اجلاس میں پیش نہیں کیے گئے تھے۔

علاوہ ازیں گزشتہ روز سینیٹر عون عباس بپی کے حوالے سے خبر آئی تھی کہ ان کو چولستان میں ہرنوں کا غیر قانونی شکار کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ عون عباس کو جمعے کو جے آئی ٹی میں بھی طلب کیا گیا تھا تاہم وہ نہیں آسکتے تھے۔ جے آئی ٹی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کے پیش نظر بنائی گئی ہے اور اس نے پی ٹی آئی کے 25 رہنماؤں کو 11 مارچ کو پھر طلب کیا ہے۔

سینیٹر اعجاز چوہدری لاہور کی کوٹ لکھپت جیل اور سینیٹر عون عباس بپی بہاولپور پولیس کی تحویل میں ہیں۔

مزید پڑھیے: 18 ماہ سے کوٹ لکھپت جیل میں قید سینیٹر اعجاز چوہدری کی پروڈکشن آرڈر جاری

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ کے قواعد و ضوابط 2012 کے رول 84 کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے پروڈکشن آرڈر جاری کیے۔

پروڈکشن آرڈرز میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ ضروری سمجھتے ہیں کہ سینیٹر اعجاز چوہدری اور سینیٹر عون عباس کی سینیٹ کے 346 ویں اجلاس میں شرکت کو یقینی بنایا جائے۔

مزید پڑھیں: میں ایک زندہ لاش ہوں، پی ٹی آئی سینیٹر عون عباس کی سینیٹ میں جذباتی تقریر

حکم نامہ سیکریٹری داخلہ اور پنجاب اور اسلام آباد کے حکام کو بھیجا گیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سینیٹرز اعجاز چوہدری اور عون عباس بپی کو سینیٹ سیکریٹریٹ کے سارجنٹ کے سامنے پیش کریں۔ دونوں کو اجلاس کے اختتام کے بعد واپس تحویل میں دے دیا جائے گا۔

تمام متعلقہ حکام بشمول چیف سیکریٹری پنجاب ، وزارت داخلہ ، آئی جی اسلام ، آئی جی پنجاب، آئی جی جیل خانہ جات پنجاب اور دیگر کو مراسلے کی کاپیاں ارسال کر دی گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، حکومت نے 25 اگست کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

برطانیہ میں سالمونیلا پھیلنے کا خدشہ، علامات، علاج اور بچاؤ کے طریقے

امریکی یونیورسٹیوں کی غیرملکی طلبہ کو 15 ستمبر سے قبل امریکا واپس پہنچنے کی ہدایت

معاشی تنہائی یا عالمی معیشت میں شمولیت، امریکا کا ایران کو سخت پیغام

اسلام آباد کے قریب ہزار سال پرانے گکھڑ دور کے تاریخی مقامات سیاحوں کے لیے کھول دیے گئے

ویڈیو

فیلڈ مارشل دنیا کو تباہی سے بچانے کے مشن پر، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا؟ مولانا کا یہودی ایجنٹ سے غیر فطری اتحاد

جیل رولز کسی بھی قیدی کو پرائیویٹ اسپتال سے علاج کی اجازت نہیں دیتے: سینیئر وکلا

بلوچستان کا طالب علم اے آئی کی مدد سے انسانوں کو نئی زندگی فراہم کرے گا؟

کالم / تجزیہ

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار