بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک 18 سالہ نوجوان کے چہرے پر حد سے زیادہ بال ہونے کی وجہ سے گنیز ورلڈ ریکارڈ سے نوازا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مرغ ہوٹل نے میدان مارلیا، گنیز بک میں شامل
گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ ’ویروولف سنڈروم‘ کے شکار نوجوان للت پاٹیدار کے چہرے کا باقاعدہ معائنہ کرنے کے بعد کیا گیا۔ اس جانچ میں متعلقہ اہلکاروں نے پایا ہے کہ نوجوان کے چہرے پر فی مربع سینٹی میٹر 201.72 بال ہیں۔

للت پاٹیدار نے چہرے پر بالوں کی غیرضروری نشوونما کی ایک نایاب حالت کے ساتھ رہنے کے بعد گنیز ورلڈ ریکارڈ کا مردانہ ورژن حاصل کیا ہے۔ اس بیماری کو ہائپرٹرائیکوسس اور ’ویروولف سنڈروم‘ بھی کہا جاتا ہے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ یہ حالت ایک ارب میں سے صرف ایک میں ہوتی ہے۔ پاٹیدار کے چہرے پر 90 فیصد سے زیادہ بال ہیں، اور وہ بچپن ہی سے اس نایاب سنڈروم کا شکار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایک ہی تاریخ کو پیدا ہونے والا پاکستانی خاندان،گنیز بک میں نام درج
للت پاٹیدار نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم کو بتایا کہ اسکول کے دوسرے بچے مجھ سے ڈرتے تھے، لیکن جب انہوں نے مجھے جاننا شروع کیا اور مجھ سے بات کرنا شروع کی تو وہ سمجھ گئے کہ میں ان سے اتنا مختلف نہیں ہوں۔

یوٹیوب پر اپنی روزمرہ کی زندگی شیئر کرنے والے نوجوان پاٹیدار کا کہنا ہے کہ انہیں عالمی ریکارڈ حاصل کرنے پر فخر ہے۔














