صوابی: سابق سینیٹر مشتاق احمد کے بڑے بھائی شکیل احمد خان گھر کے سامنے فائرنگ سے جاں بحق

اتوار 9 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق سینیٹر مشتاق احمد کے بڑے بھائی شکیل احمد خان کو گھر کے سامنے فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا ہے۔واقعہ صوابی کے تھانہ کالو خان کے حدود احد خان کلے شیخ جانہ میں پیش آیا۔

ڈی پی او صوابی محمد اظہر کے مطابق شکیل خان ہمسائے کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئے۔ ملزم نے پہلے اپنے والد کا قتل کیا، مقتول شکیل خان بیچ بچاؤ کے لیے گئے تھے اور بیچ بچاؤ کے دوران فائرنگ کا نشانہ بنے۔

ڈی پی او محمد اظہر کے مطابق ملزم نشے کا عادی ہے اور دماغی توازن بھی مکمل درست نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: سابق سینیٹر مشتاق احمد کو گرفتار کیوں کیا؟ اسلام آباد پولیس نے بتایا

میرے بڑے بھائی شکیل احمد خان کو بیدردی سے گھر کے سامنے قتل کر دیا گیا، یہ بدترین درندگی ہے، سابق سینیٹر مشتاق احمد

سابق سینیٹر مشتاق احمد نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے ٹوئیٹ کی کہ میرے مجھ سے بڑے بھائی شکیل احمد خان کو بے گناہ بیدردی سے گاؤں میں گھر کے سامنے قتل کر دیا گیا۔ یہ بھائی مجھے بہت عزیز تھے۔ یہ میرے دست و بازو تھے، یہ بدترین درندگی ہے۔

شکیل احمد کو انتہائی بے دردی سے گھر کے سامنے شہید کیا گیا ، حافظ نعیم الرحمن

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے بھی سابق سینیٹر اور رہنما جماعت اسلامی مشتاق احمد خان کے بڑے بھائی شکیل احمد خان کو قتل کیے جانے کی تصدیق کی اور بیان جاری کیا۔

مزید پڑھیں: سابق سینیٹر مشتاق احمد ایک بار پھر ’سیو دی غزہ مارچ‘ کے دوران اہلیہ سمیت گرفتار

حافظ نعیم الرحمن نے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ افسوسناک واقعہ پر مشتاق احمد خان اور ان فیملی کے غم میں برابر شریک ہیں۔ شکیل احمد کو انتہائی بے دردی سے گھر کے سامنے شہید کیا گیا۔

حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ اللہ تعالی شکیل احمد شہید کی مغفرت فرمائے۔ حکومت فوری طور پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سروائیکل کینسر، لاعلمی سے آگاہی تک

ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

پرندوں کا انوکھا ملاپ: ماحولیاتی تبدیلی سے مخلوط نسل بچے پیدا ہونے لگے؟

اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن کی آزاد کشمیر میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت

صحافیوں پر تشدد: وزیرداخلہ محسن نقوی کا نوٹس، آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کرلی

ویڈیو

میں خان صاحب کو پرانے زمانے سے جانتا ہوں،آپ پیدا بھی نہیں ہوئے تھے! ڈمی مبشر لقمان

مونال کی جگہ اسلام آباد ویو پوائنٹ اب تک کیوں نہیں بنایا گیا؟

مریم نواز پنجاب کے حق کے لیے آواز ضرور اٹھائیں گی، خرم دستگیر

کالم / تجزیہ

پاکستان اور سعودی عرب: تاریخ کے سائے، مستقبل کی روشنی

لالو کھیت کا لعل۔۔ عمر شریف

نیتن یاہو کی معافیاں: اخلاقی اعتراف یا سیاسی مجبوری؟