سام سنگ گیلکسی ایس 25 ایج کب لانچ ہوگا، اس کی کیا خصوصیات ہیں؟

منگل 11 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سام سنگ نے مصنوعی ذہانت (اے آئی ) کے حامل جدید ترین نئے فیچر کے ساتھ گلیکسی ایس 25 الٹرا موبائل فون  رواں سال  جنوری میں لانچ کیا تھا، اب سام سنگ گیلکسی ایس 25 ایج اسمارٹ فون  لانچ کرنے کی تیاری کررہی ہے۔

قیمت اور دستیابی

توقع ہے کہ سام سنگ ایس 25 ایج کی قیمت گلیکسی ایس 25 پریمیم پلس کی طرح ہوگی، جو کہ 999 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا لانچ، قیمت اور فیچرز کیا ہیں؟

سام سنگ اپریل میں باضابطہ طور پر لانچ کرسکتا ہے، رپورٹس کے مطابق  یہ اسمارٹ فون مئی کے آخر تک اسٹورز پر پہنچ سکتا ہے، جس کی ابتدائی پیداوار صرف 40 ہزار یونٹس تک محدود ہے۔

سپر سلم ڈیزائن

دستیاب معلومات کے مطابق گلیکسی ایس 25 ایج کاوزن 162 گرام ہے اور اس کی موٹائی صرف 5.84 ملی میٹر ہوگی، جس سے یہ گلیکسی ایس 25 سے نمایاں طور پر پتلا ہوگا، جو اسے سام سنگ کے اب تک کے سب سے خوبصورت فونز میں سے ایک بناتی ہے۔

دیگر متوقع خصوصیات

سام سنگ سے توقع ہے کہ وہ گلیکسی ایس 25 ایج کو کوالکوم کے اسنیپ ڈریگن 8 ایلیٹ چپ سیٹ سے لیس کرے گی، جو دوسرے ایس 25 ماڈلز سے مماثل ہے۔ تاہم  اس کے کیمرے میں صرف 2 ریئر سینسر ہیں، ایک 200 میگا پکسل مین کیمرہ اور ایک 12 میگا پکسل الٹر الٹرا وائیڈ کیمرہ، اس میں  کوئی ٹیلی فوٹو لینس نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سام سنگ کا پرانی ڈیوائسز کو بھی جلد اے آئی فیچر دینے کا فیصلہ

رپورٹس بتاتی ہیں کہ مذکورہ ماڈل 3 ہزار 900 ملی ایمپیئرز فی ہاورز (MAH) بیٹری پر مشتمل ہوگا، جو 25 واٹ وائرڈ چارجنگ کو اسپورٹ کرے گا، یہ صلاحیت  باقی ایس 25 سیریز کے ماڈلز سے قدرے کم ہے۔ رپورٹس کے مطابق سام سنگ ایس 25 ایس ایج ہلکے نیلے، سیاہ اور سلور رنگ میں دستیاب ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گوگل فوٹوز میں نئے مصنوعی ذہانت کے فیچرز متعارف

استثنیٰ کسی شخصیت کے لیے نہیں بلکہ صدر و وزیراعظم کے عہدوں کا احترام ہے، رانا ثنا اللہ

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ