جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں غیرحاضری پر مراد سعید، حماد اظہر، اور فرخ حبیب اشتہاری قرار

پیر 17 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے جوڈیشل کمپلیکس حملے کے 2 مقدمات میں مسلسل غیر حاضری پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں مراد سعید، حماد اظہر اور فرخ حبیب کو اشتہاری قرار دے دیا۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ رمنا میں درج جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کی سماعت ہوئی جس میں تینوں ملزمان کو عدالتی کارروائی سے مسلسل غیرحاضری پر اشتہاری قرار دے دیا گیا۔

اے ٹی سی کے جج طاہر ظفر سپرا نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے واثق قیوم عباسی، راجہ بشارت سمیت متعدد غیرحاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے۔

یہ بھی پڑھیے: جوڈیشل کمپلیکس میانوالی حملہ کیس، عمر ایوب سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد

عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس حملے کے مقدمات کی مزید سماعت 7 اپریل تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ یاد رہے کہ یکم مارچ 2023 کو جب بانی پی ٹی آئی عمران خان اسلام آباد میں واقع جوڈیشل کمپلیکس پیشی کے لیے پہنچے تو ان کے کارکنوں نے مبینہ طور پر عمارت میں گھس کر توڑ پھوڑ کی جس کے بعد عمران خان کے ساتھ ڈیوٹی پر مامور خیبرپختونخوا پولیس کے اہلکاروں اور نجی گارڈز سمیت 29 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اس کے بعد 2023 میں ہی 18 مارچ کو عمران خان کے توشہ خانہ کیس میں پیشی کے موقع پر تحریک انصاف کے مشتعل کارکنان نے جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیے: جوڈیشل کمپلیکس کے باہر عمر ایوب سے ہاتھا پائی کس نے کی؟

جوڈیشل کمپلیکس و ہنگامہ آرائی کیس سی ٹی ڈی تھانے میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، صدر پی ٹی آئی چوہدری پروزیر الہی اور تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کے خلاف درج ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی