افغان حکومت دہشتگردوں کی سرپرست، ہمارا دشمن جہاں بھی بیٹھا ہوگا اس کے پیچھے جائیں گے، خواجہ آصف

منگل 18 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان حکومت ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کی سرپرستی کررہی ہے، ہمارا دشمن جہاں بھی بیٹھا ہوگا اس کے پیچھے جائیں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آج قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں علی امین گنڈاپور موجود تھے، میں نے ان سے پوچھا کہ بتائیں آپ کی شکایت کس سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں دہشتگردوں اور خوارج کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹے کا فیصلہ، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری

خواجہ آصف نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان پہلے سے موجود ہے، اس پر پھر سے کام کیا جارہا ہے، ماضی میں دہشتگردوں کو واپس لاکر اس لیے بسایا گیا کہ پرائیویٹ ملیشیا قائم کی جاسکے۔

انہوں نے کہاکہ ہماری گورننس میں جو خامیاں ہیں انہیں دور کرنے کی ضرورت ہے، فوج اندرونی اور ملک کا بیرونی تحفظ بھی کررہی ہے، حالانکہ اندرونی تحفظ پولیس کو کرنا چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ سیاسی استحکام پیدا کرنے کے لیے پی ٹی آئی اگر ذاتی مفاد کی شرائط لگا دیتی ہے تو یہ ملک کے مفاد میں نہیں۔

وزیر دفاع نے کہاکہ پی ٹی آئی دور میں ہمیں بریفنگ دی گئی کہ 4 سے 5 ہزار لوگوں کو لاکر بسانا ملکی مفاد میں ہے۔

واضح رہے کہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں سیاسی و عسکری قیادت نے دہشتگردوں سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ملکی سلامتی سے بڑھ کر کوئی تحریک، کوئی شخصیت نہیں، یک زبان ہوکر بیانیہ بنانا ہوگا، آرمی چیف

آج ہونے والے اہم اجلاس کا پی ٹی آئی نے بائیکاٹ کیا تاہم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور صوبے کی نمائندگی کے لیے موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp