’گلاب جامن کی توہین کرنا جرم ہے‘، گلاب جامن والے پراٹھے کی ویڈیو وائرل

بدھ 19 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آپ نے پراٹھے کی کئی اقسام  کے بارے میں سنا ہو گا جس میں آلو والا پراٹھا، گوبھی والا پراٹھا، پالک والا پراٹھا، مولی والا پراٹھا اور چینی والا پراٹھا وغیرہ شامل ہیں لیکن کیا کبھی آپ نے گلاب جامن والے پراٹھے کے بارے میں سنا ہے؟ جی ہاں ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دکاندار کو گلاب جامن والے پراٹھے بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دکاندار آٹے کے پیڑے میں گلاب جامن بھرتا ہے اور اس سے پراٹھے تیار کرنے کے بعد اس کے اوپر شیرہ بھی ڈالتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by MangoBaaz (@mangobaaz)

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے، ایک صارف نے لکھا کہ یہ گلاب جامن اور پراٹھے دونوں کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔

عروج نامی صارف نے لکھا کہ گلاب جامن کی توہین کرنا جرم ہے جبکہ ایک صارف نے کہا کہ ہمیں انصاف چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: مرچوں سے بنے حلوے کی ویڈیو وائرل، ’یہ میٹھا ہے یا کڑوا‘

ایک سوشل میڈیا صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہارٹ اٹیک اور ذیابطیس ایک ہی پلیٹ میں ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عجیب و غریب کھانوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہی ہیں جس میں ڈیزل والے پراٹھے، پیسپی والی چائے، مرچوں کا حلوہ اور آئس کریم پکوڑہ وغیرہ شامل ہیں جنہیں عوام کی جانب سے خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور ان عجیب و غریب پکوانوں پر سوالیہ نشان بھی اٹھائے گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عوام نے انتشار، بدتمیزی اور الزام تراشی کی سیاست مسترد کردی، مریم نواز

جنوبی کوریا کے نیشنل میوزیم میں پہلی مستقل اسلامی آرٹ گیلری کا افتتاح

نائجیریا: اغوا کی گئی 24 اسکول طالبات ایک ہفتے بعد بازیاب

مرحوم ماں کا روپ دھار کر اسی کی پنشن وصول کرنے والا بہروپیا پکڑا گیا

2040 تک شمالی کوریا کے جوہری ہتھیار 400 سے تجاوز کر سکتے ہیں، ماہر کی پیشگوئی

ویڈیو

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا