مریم نواز شریف کی مسجد نبوی میں بچوں کو تعلیم، ویڈیو وائرل

جمعہ 21 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ گئیں، مسجد نبوی سے ان کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

وائرل ویڈیو مسلم لیگ ن کے آفیشل ٹوئٹر پیج سے شیئر کی گئی ہے جس میں مریم نواز کو بچوں کے ساتھ مسجد نبوی میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کا مسجد نبوی کے روح پرور ماحول میں ننھے بچوں کو سیرتِ نبوی کے روشن پہلو سمجھانا، یہ وہ مناظر ہیں جس میں علم، محبت اور عقیدت کی جھلک یکساں طور پر نمایاں ہیں۔

واضح رہے وزیراعظم شہباز شریف بھی 4  روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوئے تھے جہاں ان کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے سرکاری دورے کے دوران سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح اور اقتصادی امور کے لیے مشترکہ ٹاسک فورس کے سربراہ محمد التویجری سے ملاقات کی تھی۔

ملاقات میں وزیراعظم کی معاونت کے لئے  نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک اور نیشنل کوآرڈینیٹر ایس آئی ایف سی لیفٹیننٹ جنرل سرفراز احمد موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

باعزت واپسی کا سلسلہ جاری، 16 لاکھ 96 ہزار افغان مہاجرین وطن لوٹ گئے

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سعودی عرب 2034 میں ’سب سے دلچسپ ورلڈ کپ‘ منعقد کرنے کے لیے پرعزم

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ