خیبرپختونخوا: دہشتگردوں کے خلاف کارروائی، ٹھکانے نذر آتش، کیا کلین اپ آپریشن شروع ہوگیا؟

اتوار 23 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا پولیس نے جنوبی اضلاع میں دہشتگردوں کے خلاف ٹارگٹیڈ کلین اپ آپریشن شروع کردیا، اور اور پہلے روز دہشتگردوں کے کئی ٹھکانے مسمار اور نذر اتش کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پشاور میں واقع سینٹرل پولیس آفس کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی نے کوہاٹ، کرک اور ہنگو کے سنگم پر دُور افتادہ پہاڑی سلسلے میں اہم کارروائی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں ڈیرہ اسماعیل خان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی 10 خارجی دہشتگرد ہلاک، کیپٹن حسنین اختر شہید

آپریشن کلین اپ کے نام سے شروع اس کارروائی کے دوران شواکئی، تخت کلے اور پلوسی بانڈہ کے علاقے کو دہشتگردوں سے پاک کیا گیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ کارروائی کے دوران میں دہشتگردوں کا پیچھا کیا گیا، تاہم دہشت گردوں کے اہم کمانڈر کلیم اللّٰہ اور ساتھی کھانے پینے کا سامان چھوڑ کر بھاگنے میں کامیاب ہوگئے، جو کرک میں بینک ڈکیتی جیسی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔

پولیس نے مزید بتایا کہ کلین اپ آپریشن کے دوران شرپسندوں کی عارضی قیام گاہوں کو آگ لگا کر ختم کردیا گیا، جبکہ کئی مستقل ٹھکانوں کو بھی مسمار کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ آپریشن کے دوران اہم کامیابی حاصل ہوئی، اور دہشتگردوں سے علاقے کو پاک کیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق صوبے میں دہشتگردی اور بدامنی پھیلانے والوں کے خلاف آپریشن کلین اپ کے تحت کارروائی ہوگی، کسی علاقے میں بھی امن وامان میں خلل اور ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 خوارج ہلاک کردیے

پولیس کے مطابق صوبے سے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو ختم کیا جائے گا، آپریشن کلین اپ کا مقصد خیبرپختونخوا سے شرپسندوں کا خاتمہ اور عوام کو تحفظ کا احساس فراہم کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر، تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

’وفاق کے خلاف سخت مؤقف، تھانوں اور اسپتالوں پر چھاپے‘ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا پہلا مہینہ کیسا گزرا؟

پاکستان اور طالبان رجیم مذاکرات کے دروازے بند یا کوئی کھڑکی کھلی ہے؟

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر، تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ