آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کا خط وزیراعظم شہباز شریف کو مل گیا، متن بھی سامنے آگیا

پیر 24 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے وزیراعظم شہباز شریف کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ آذر بائیجان کے عوام اور اپنی طرف سے انہیں اور پاکستانی عوام کو پاکستان کے قومی دن کے موقع پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔

صدر الہام علیوف نے  اپنے خط میں دونوں ممالک کے مابین سٹریٹیجک پارٹنرشپ اور باہمی تعاون کی موجودہ سطح پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے انہیں مزید وسعت دینے کا عزم کیا۔ انہوں نے کہا کہ معیشت، ٹرانسپورٹ، لاجسٹک، توانائی، سرمایہ کاری، دفاعی صنعت اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبہ جات میں ہماری کامیاب مشترکہ کاوشیں ہمارے تعلقات کے لیے کلیدی اہمیت رکھتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیےپاکستان اور آذربائیجان کے درمیان 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدے پر اتفاق

آذربائیجانی صدر نے کہا کہ عالمی امور پر ہمارا موقف اور باہمی تعاون دونوں ملکوں کے درمیان بھائی چارہ ظاہر کرتا ہے جو دونوں ممالک اور عوام کے بنیادی مفاد میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات جامع ترقی سے جڑے ہیں جن کی بنیادیں باہمی ثقافتی اقدار اور یکجہتی سے مزین اور احترام اور اعتماد پر مشتمل ہیں۔ اعلیٰ سطح کے دورے، ملاقاتیں اور رابطے ہمارے تعلقات میں نمایاں بڑھوتری کا واضح اشارہ ہیں۔

صدر الہام علیوف نے کہا کہ وہ باہمی اعتماد، مفاہمت اور اخلاص پر مبنی سودمند ملاقاتوں کو سراہتے ہیں جو گزشتہ ماہ آذر بائیجان کے سرکاری دورہ کے موقع پر ہوئیں اور جن میں ہم نے تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران ہونے والے معاہدے دونوں ممالک کے تعلقات کی سمت کا تعین کریں گے۔

یہ بھی پڑھیےوزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، اہم معاہدوں پر دستخط

آذربائیجان کے صدر کا کہنا ہے کہ انشا اللہ ہم اپنے تعلقات کو مزید وسعت دیں گے۔ انہوں نے روایتی دوستی اور تذویراتی شراکت داری پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے آزمودہ بھائی چارہ پر تعلقات اور ہمارے عوام کا اتحاد مزید مستحکم ہوگا۔

انہوں نے وزیراعظم کے لیے اچھی صحت، خوشی اور کامیابیوں کی دعا کرتے ہوئے پاکستان کے برادر عوام کے لیے امن ، خوشحالی اور بہتری کے لیے دعا کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شاہزیب خانزادہ کی ویڈیو بنانے والے شاہد بھٹی کے خلاف کیا کارروائی ہوگی؟ عطااللہ تارڑ نے بتادیا

لاہور میں رواں مہینے فضائی معیار میں 30 فیصد بہتری ہوئی، رپورٹ

27ویں آئینی ترمیم کے خلاف دسمبر میں وکلا کے لانگ مارچ کی تیاریاں شروع

اینٹوں کے بھٹہ مزدوروں کا احتجاج، ڈھاکا اور اریچہ ہائی وے ڈھائی گھنٹے تک بند رہی

شاہزیب خانزادہ کے ساتھ بدتمیزی کیوں کی؟ ویڈیو بنانے والے شاہد بھٹی نے پہلی بار ساری کہانی بیان کردی

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ