’کالی ٹیکسی کا میٹر تیز بھاگتا ہے‘، بھارتی اسپنر ہربھجن سے معافی کا مطالبہ

منگل 25 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ کی جانب سے آئی پی ایل میچ کے دوران کمنٹری کرتے ہوئے انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر کو ’کالی ٹیکسی‘ قرار دینے کے خلاف نسلی ریمارکس پر تنازع میں پھنس گئے ہیں۔ شائقین کرکٹ نے ان سے فوری معافی کا مطالبہ کیا ہے۔

اتوار کو آئی پی ایل میں سن رائزرز حیدرآباد اور راجستھان رائلز کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران کمنٹیٹر ہربھجن سنگھ نے انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر کے بارے میں نسلی تعصب پر مبنی الفاظ استعمال کرتے ہئوے کہا کہ لندن میں کالی ٹیکسی کا میٹر تیز بھاگتا ہے اور یہاں پر آرچر صاحب کا میٹر بھی تیز بھاگا ہے۔ جوفرا آرچر نے میچ میں 4 اوورز میں 76 رنز دیے، ان کا اسپیل آئی پی ایل کی تاریخ کا مہنگا ترین اسپیل رہا۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی: ہربھجن سنگھ کی بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد سے قبل زہر افشانی

ہربھجن سنگھ کا بیان سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر طوفان مچ گیا اور کئی صارفین نے سابق بھارتی اسپنر پر نسلی تعصب کا الزام عائد کرتے ہوئے ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ آئی پی ایل جیسے بڑے ایونٹ میں اس قسم کے بیانات کی کوئی گنجائش نہیں، یہ شرمناک اور ناقابلِ قبول ہے، ہربھجن کو فوری طور پر کمنٹری پینل سے معطل کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر شدید تنقید اور ردعمل کے باوجود بھارت کرکٹ بورڈ اور ہربھجن سنگھ نے اب تک اس معاملے پر کوئی وضاحت یا معذرت پیش نہیں کی ہے۔

یاد رہے کہ 9 جون 2024 کو امریکا میں کھیلے گئے پاک بھارت میچ پر تبصرے کے دوران کامران اکمل نے بطور تجزیہ کار نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی تھی اور بھارتی بولر ارشیدپ سنگھ کے آخری اورر کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا وقت کے حوالے سے مذاق اڑایا تھا۔

کامران اکمل کا سوشل میڈیا پر وائرل کلپ سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ تک پہنچا تو انہوں نے بھی کامران اکمل کو بذریعہ ایکس پوسٹ آڑے ہاتھوں لیا اور انتہائی غیرمناسب الفاظ میں اشتعال انگیز جواب دیا تھا۔

کامران اکمل نے ایکس پوسٹ میں بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ اور سکھ برادری سے معافی مانگتے  ہوئے لکھا  تھا کہ مجھے اپنے حالیہ تبصروں پر بہت افسوس ہے اور میں ہربھجن سنگھ اور سکھ برادری سے مخلصانہ معافی مانگتا ہوں، میرے الفاظ نامناسب اور بے عزتی پر مبنی تھے، میں پوری دنیا کے سکھوں کا بے حد احترام کرتا ہوں اور کبھی کسی کو تکلیف پہنچانے کا ارادہ نہیں رکھتا، مجھے واقعی افسوس ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

’ہم محنت کرتے ہیں تاکہ لوگ آنٹی نہ کہیں‘: نادیہ خان

پنجاب: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل تیز، 32 ہزار 588 افغان ڈی پورٹ

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان