پاکستان کرکٹ ٹیم ون ڈے انٹرنیشنل میں 500 میچ جیتنے والی دنیا کی تیسری ٹیم بن گئی

جمعہ 28 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم ون ڈے انٹرنیشنل میں 500 میچ جیتنے والی دنیا کی تیسری ٹیم بن گئی۔ راولپنڈی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ایک روزہ میچ جیت کر گرین شرٹس نے ون ڈے انٹرنیشنل میں مجموعی طور پر 500 فتوحات مکمل کر لیں۔

پاکستان سے قبل آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں یہ اعزاز حاصل کر چکی ہیں۔ پاکستان نے 500 فتوحات اپنے 949 ویں ون ڈے میچ میں مکمل کیں۔ آسٹریلوی ٹیم اب تک 978 میچ کھیل کر 594 جبکہ بھارتی ٹیم 1029 میچ کھیل کر 539 ون ڈے میچ جیت چکی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے اب تک افغانستان کے خلاف 4، آسٹریلیا کے خلاف 34، بنگلہ دیش کے خلاف 32، کینیڈا کے خلاف 2، انگلینڈ کے خلاف 32، ہانگ کانگ کے خلاف 3، بھارت کے خلاف 73، آئرلینڈ کے خلاف 5، کینیا کے خلاف 6، نمیبیا کے خلاف ایک، نیدرلینڈز کے خلاف 6 ، نیوزی لینڈ کے خلاف 57، سکاٹ لینڈ کے خلاف 3، جنوبی افریقہ کے خلاف 30، سری لنکا کے خلاف 92، یو اے ای کے خلاف 3، ویسٹ انڈیز کے خلاف 63 اور زمبابوے کے خلاف 54 فتوحات حاصل کی ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیموں کے درمیان 5 ون ڈے میچز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائے گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ کل ( ہفتہ کو ) راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ڈے نائٹ ہوگا جو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے تین بجے ہو گا۔ پاکستان کو 5 میچوں کی سیریز میں کیویز کے خلاف 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

گرین شرٹس نے پہلے ایک روزہ میچ میں مہمان نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر رہی جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔

ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ ( کل) راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔ ایک روز میچوں کی سیریز میں گرین شرٹس کو مایہ ناز بیٹر بابر اعظم لیڈ کریں گے جبکہ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں شاداب خان، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان اور حارث رؤف شامل ہیں۔

مہمان ٹیم نیوزی لینڈ اوپنر بیٹر ٹام لیتھم کی زیر قیادت میدان میں اترے گی اور انہیں جیمز نیشم، ایڈم ملن، ٹام بلنڈل، ڈیرل مچل، مارک چیپمین جیسے بہترین کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا میچ 3 مئی، چوتھا میچ 5 مئی جبکہ پانچواں اور آخری میچ 7 مئی کو کھیلا جائے گا۔ پہلے 2 میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم جبکہ آخری 3 میچ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ