صحتمند بڑھاپے کے لیے درمیانی عمر میں کیا کھائیں؟

جمعہ 28 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ اپنی صحت کی حفاظت کے لیے درمیانی عمر میں انسان کو کیا کھانا چاہیے، اس حوالے سے ’ہارورڈ ڈائٹ‘  پیٹرن فاتح قرار پایا ہے۔

نیچر میڈیسن جریدے کی رپورٹ کے مطابق ایک لاکھ 5 ہزار سے زیادہ مرد اور خواتین کی 8 خوراکوں پر مشتمل 30 سالہ مطالعہ میں ’ہارورڈ ڈائٹ‘ واضح طور بہتر قرار پائی۔

یہ بھی پڑھیں:کون سی غذائیں پرسکون نیند لاسکتی ہیں؟

محققین کے مطابق جن لوگوں نے درمیانی عمر میں صحت مند کھانے کھائے، ان کی 70 کی دہائی میں اچھی صحت کے امکانات زیادہ تھے۔ نتائج سے پتا چلتا ہے کہ سب سے زیادہ الٹرنیٹ ہیلتھی ایٹنگ انڈیکس (اے ایچ ای آئی) اسکور رکھنے والوں میں 70 سال کی عمر میں صحت مند عمر کے 86 فیصد بہتر امکانات تھے، اور 75 کی عمر میں صحت مند ہونے کے امکانات 2.2 گنا زیادہ تھے۔

محققین کا کہنا ہے کہ متبادل صحت مند ’ہارورڈ ڈائٹ‘ پھلوں، سبزیوں، اناج، گری دار میوے، پھلیاں اور صحت مند چکنائی سے بھرپور غذا پر مشتمل ہے، جبکہ سرخ اور پراسیس شدہ گوشت، میٹھے مشروبات، سوڈیم اور اناج کے نتائج صحیح نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 5 غذائیں جو گردوں کو خرابی سے محفوظ رکھتی ہیں

کوپن ہیگن یونیورسٹی میں صحت عامہ کی ایسوسی ایٹ پروفیسر اور ہارنوٹ کے معاون پروفیسر ٹی ایچ کی شریک سینیئر محقق مارٹا گوش فیری نے کہا، ’ہمارے نتائج سے پتا چلتا ہے کہ سبزیوں پر مبنی غذاؤں سے بھرپور ’ہارورڈ ڈائٹ‘، جس میں گوشت پر مبنی کھانوں کی اعتدال پسندی بھی شامل ہے، صحت مند بڑھاپے کو فروغ دے سکتی ہے اور مستقبل کے غذائی رہنما اصولوں کی تشکیل میں مدد کر سکتی ہے۔

محققین نے 2002 میں اے ایچ ای آئی کو امریکی محکمہ زراعت نے صحت مند کھانے کے متبادل کے طور پر تشکیل دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کی وارننگ کے بعد وینزویلا کی قائم مقام صدر نے مفاہمتی لہجہ اپنالیا

احتجاج کو روکنے کا اختیار، عوامی ایکشن کمیٹی ہمارے ساتھ حکومت کا حصہ بن جائے، وزیراعظم آزاد کشمیر کی پیشکش

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس، چین اور روس کا وینزویلا کے صدر اور اہلیہ کی رہائی کا مطالبہ

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نسیم شاہ کو مہنگی پڑ گئی، آئی سی سی کا بڑا فیصلہ

برطانوی ولی عہد ولیئم اپنے چھوٹے بھائی پرنس ہیری کو وراثت سے محروم کروانے کے لیے کوشاں

ویڈیو

پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری، نئی تاریخ رقم ہوگئی

پاکستان اور چین کا باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

خیبر پولو فیسٹیول 2026 کا پہلا ایڈیشن، گلگت بلتستان نے چترال کو شکست دیدی

کالم / تجزیہ

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟

جنریشن زی سوال ہی تو نہیں اٹھاتی

100 ارب سپر کمپیوٹرز کے برابر انسانی ذہن کے ارتقا، استعمال اور مغالطوں کا احوال