کون سی غذائیں پرسکون نیند لاسکتی ہیں؟

پیر 24 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سونے سے قبل اگر چکھ ہلکا پھلکا کھالیا جائے تو اس سے جلدی اور پرسکون نیند آنے میں مدد ملتی ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ وہ کون سی چیزیں ہیں جن کو کھانے سے نیند کا عمل بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔

اس سلسلے میں ایسے اسنیکس کا چناؤ کیا جا سکتا ہے جن میں ٹریپٹوفان اور کاربوہائیڈریٹس شامل ہوں کیوں کہ اس سے سیروٹونن بنتا ہے جو سکون کا باعث ہوتا ہے۔

کیلا اور بادام کا مکھن

یہ صحت بخش چکنائیوں کا ایک متوازن امتزاج ہے جو توانائی کی سطح کو بڑھاتا ہے اور نیند کو تحریک دینے والے ہارمونز کی پیداوار بہتر بناتا ہے۔

بادام کے مکھن میں موجود صحت بخش چکنائیاں اور پروٹین خون میں شوگر کی سطح کو مستحکم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں جس سے رات کے دوران نیند میں خلل ست بچا جا سکتا ہے۔

اسی طرح کیلے کو بادام کے مکھن کے ساتھ کھانے سے اہم معدنیات جیسے میگنیشیم اور پوٹاشیم حاصل ہوتی ہیں۔

دہی، کدو کے بیج اور چیری

کھانے میں معمولی مقدار میں دہی، کدو کے بیج اور ترش چیریاں نیند میں مدد دیتی ہیں۔ دہی ٹریپٹوفان کا ایک اچھا ذریعہ ہے اور یہ آنتوں کے لیے مفید پروبایوٹک فراہم کرتا ہے۔

نیند کے فوائد کو بڑھانے کے لیے دہی میں کدو کے بیج اور ترش چیریاں (جو میلاٹونن کا اچھا ذریعہ ہیں) کوشامل کیا جا سکتا ہے۔ کدو کے بیج ٹریپٹوفان اور میگنیشیم سے بھرپور ہوتے ہیں جو پرسکون نیند میں مدد دیتے ہیں۔

پوپ کارن اور کاجو

پوپ کارن اور کاجو کو فائبر سے بھرپور ہلکی غذا کے طور پر کھایا جا سکتا ہے۔

ہلکے نمک والے کاجو ٹریپٹوفان کا ایک نباتاتی ذریعہ ہوتے ہیں اور ان کو زیتون کے تیل میں تیار کردہ پوپ کارن کے ساتھ ملا کر ایک ایسی خوراک حاصل کی جاتی ہے جو کاربوہائیڈریٹس، فائبر، صحت بخش چکنائی اور کچھ پروٹین سے بھرپور ہوتی ہے۔

سویا بین

سویا بین یا ایڈامامی ٹریپٹوفان کا ایک شاندار ذریعہ شمار ہوتے ہیں۔ یہ ایک مزے دار ہلکی غذا بن سکتی ہے۔

مزید برآں سویا کی غذائیں جیسے ایڈامامی، ایزوفلاوون کا ذریعہ بھی سمجھی جاتی ہیں جو ایک نباتاتی ایسٹروجن ہے۔ یہ جسم میں ایسٹروجن کی طرح کام کرتا ہے لیکن اس کے اثرات کمزور ہوتے ہیں۔

چھوٹے نوالے

تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ زیادہ مقدار میں سوزش مخالف غذاؤں کا استعمال بہتر نیند کا باعث بنتا ہے۔ ایسے چھوٹے نوالے کھانا جو سوزش مخالف غذاؤں جیسے کھجور، کالی چاکلیٹ، دار چینی اور ترش چیریوں سے بھرپور ہوں ٹریپٹوفان کا ایک اور نباتاتی ذریعہ فراہم کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز