ایشیئن کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے پاکستانی ٹیم کرکٹ ٹیم پر ایک بار پھر جرمانہ عائد کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی رینکنگ: ٹی 20 کی ٹاپ 20 فہرست سے پاکستانی بولرز غائب
ایشیئن کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اعلامیے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں پاکستان ٹیم پر سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی ٹیم پر مقررہ وقت میں ایک اوور کم ہونے پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
دوسری طرف پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے جرمانے کو تسلیم کر لیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان کو پہلے ون ڈے میچ میں سلو اوور ریٹ پر جرمانے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔