پیپلز پارٹی بلوچستان کی اختر مینگل پر شدید تنقید، ایجنٹ بھی قرار دیدیا

جمعرات 10 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے بلوچستان اسمبلی کے وزرا نے بی این پی سربراہ اختر مینگل کو عالمی قوتوں ایجنٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اختر مینگل دہشتگردوں کی حمایت کررہے ہیں اور سامراجی قوتوں کے اشارے پر صوبے کو عدم استحکام کا شکار بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ لک پاس دھرنا: حکومتی وفد اور اختر مینگل کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم

وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی رہنماؤں نے کہا کہ سردار اختر مینگل نے دھرنے کے دوران پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف جو زبان استعمال کی وہ قابل مذمت ہے،بی این پی کے سربراہ اختر مینگل عالمی قوتوں کے ایجنٹ ہیں اور سامراجی قوتوں کے اشارے پر صوبے کو عدم استحکام کا شکار بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

پی پی رہنماؤں نے کہا کہ اختر مینگل اپنی زبان قابو میں رکھیں ورنہ ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، اختر مینگل دہشتگردوں کی حمایت کر رہے ہیں بلکہ ان کی سرپرستی بھی کررہے ہیں، اخترمینگل نے کبھی سیکیورٹی فورسز یا معصوم مزدوروں کی ہلاکت کی مذمت نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں: بی این پی سربراہ سردار اختر مینگل کے دھرنے کے قریب خودکش دھماکا

صوبائی وزرا نے کہا کہ بلوچستان میں مخلوط حکومت ہے پیپلز پارٹی سب کو ساتھ لے کر چل رہی ہے اور صوبے کو ترقی  اور خوشحالی دینا چاہتی ہے، جو بھی شخص قانون کو ہاتھ میں لے گا اور دہشتگردوں کی سرپرستی کرے گا آئین و قانون کے مطابق اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

پریس کانفرنس سے ترجمان  بلوچستان حکومت شاہد رند، علی مدد جتک، صادق عمرانی، فیصل جمالی، اسفند یار خان اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

9 مئی میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے تاکہ مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ دوبارہ نہ ہو، فیصل کریم کنڈی

بنگلہ دیش کے قومی سلامتی کے مشیر کی واشنگٹن میں امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں، دوطرفہ اقتصادی تعان پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر اطلاعات کی عشرت فاطمہ کے گھر آمد، پی ٹی وی میں بطور مینٹور شمولیت کی پیشکش

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے برقرار

بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا اسلام آباد میں داخلہ آج رات 12 بجے کے بعد ممنوع

ویڈیو

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

مردان کے ریڈ بلڈ بیڑوچ مالٹے کی خاص بات کیا ہے؟

وی ایکسکلوسیو: نہ کوئی ونڈر بوائے آرہا ہے نہ ٹیکنوکریٹس اس ملک کے مسائل حل کرسکتے ہیں: مصدق ملک

کالم / تجزیہ

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘

ٹرمپ کی اخلاقی جڑیں

کریٹیکل منرلز، دنیا کی سب سے بڑی مائننگ کمپنی کونسی، ریکوڈک فیصلہ کن