پاکستان کے افق پر ’گلابی چاند‘ بآسانی کب دیکھا جاسکے گا؟

جمعرات 10 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

موسم بہار کا پہلا پورا چاند جسے ’گلابی چاند‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، اتوار 13 اپریل کو پاکستان میں نظر آئے گا۔ یہ دیکھنے والوں کے لیے ایک شاندار نظارہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:آنے والے ‘بلڈ مون’ چاند گرہن کے بارے میں 7 عجیب و غریب حقائق کیا ہیں؟

’گلابی چاند‘ عملاً گلابی نہیں ہوتا، اس کو یہ نام موسم بہاز میں کِھلنے والے ’فلوکس‘ نامی گلابی جنگلی پھولوں کی وجہ سے دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی میں رات 9 بجکر 8 منٹ پر پورا ’گلابی چاند‘ طلوع ہو ہوگا، جو شب بھر دکھائی دے گا۔

’گلابی چاند‘ دیکھنے کا بہترین وقت غروب آفتاب کے فوراً بعد ہوگا، جب یہ افق کے قریب بڑا اور روشن نظر آئے گا۔

یہ خاص پورا چاند روایتی اہمیت بھی رکھتا ہے، اسے ’پاسچل مون‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اس کی ظاہری شکل سے ایسٹر کی تاریخ طے کرنے میں مدد ملتی ہے، جو اس سال 20 اپریل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:چاند پر موجود پانی کو صاف کرنے کے لیے اہم اقدام؟

اس سال مجموعی طور پر 12 پورے چاند ہوں گے، جن میں 3 سپر مون اور 2 مکمل چاند گرہن شامل ہیں، ان میں سے ایک  گرہن 7 سے 8 ستمبر کے درمیان کراچی میں نظر آئے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ 35 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

ایران امریکا معاہدہ امن کی فتح ہے، پاکستان نے دنیا میں امن کے قیام میں کردار ادا کیا، بلاول بھٹو

ایران سے معاہدے کا دفاع، امن کا کوئی بھی معاہدہ اچھا ہوگا، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ

آزاد کشمیر میں ہنگامہ آرائی کی منصوبہ بندی،جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی لیک آڈیو کال سامنے آگئی

کان کنی تنازع خونریز تصادم میں بدل گیا، بی جے پی رہنما سمیت 3 افراد زندہ جل کر ہلاک

ویڈیو

وزیراعظم شہباز شریف کیجانب سے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط، پاکستان ثالث اور ضامن قرار

پاک سفارتکاری کی کامیابی، ایران امریکا امن معاہدے پر پشاور کے شہریوں کا خیرمقدم

اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی خصوصی ’رن فار فن ریس‘، خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت

کالم / تجزیہ

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘

ویڈنگ ڈیٹیکٹیو یا خانگی جاسوسوں کے اچھوتے کام کا احوال

عین عشق کا المیہ