پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما اسد عمر نے عثمان بزدار کی بطورِ وزیراعلیٰ پنجاب نامزدگی پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا تمسخر اڑایا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ایک دن بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مجھے کہا کہ اسد! پنجاب کے لیے زبردست وزیراعلیٰ مل گیا ہے۔
اسد عمر نے کہا میں نے عمران خان سے پوچھا وہ کون ہے، انہوں نے عثمان بزدار کا نام لیا تو میں نے اپنا سوال دھرایا کیوں کہ عثمان بزدار کو کوئی نہیں جانتا تھا۔
انہوں نے سابق وزیراعلیٰ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ اتنا نکما تحصیل ناظم تھا کہ اپنے گاوں میں بجلی تک نہیں لاسکا تھا۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ میرا عثمان بزدار کے ساتھ کوئی ذاتی مسئلہ نہیں لیکن میرے خیال میں یہ بہت ہی غلط فیصلہ تھا جس کا ہمیں بہت نقصان پہنچا۔