عمران خان نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں کیا ہدایات دیں؟ شیخ وقاص اکرم نے تفصیلات بتادیں

منگل 15 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ عمران خان نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں واضح کیاکہ انہوں نے کبھی بھی مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے لیکن مذاکرات ملک اور قوم کے مفاد اور ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کے لیے ہوسکتے ہیں میری ذات سے متعلق نہیں۔

شیخ وقاص اکرم کے مطابق عمران خان نے کہاکہ وہ اور بشریٰ بی بی قانون کے مطابق اپنے مقدمات عدالتوں سے لڑ کر باہر آئیں گے، ڈیل کے تحت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں کسی کو مذاکرات کا اختیار نہیں دیا، عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کا تاثر مسترد کردیا

پی ٹی آئی سیکریٹری اطلاعات نے کہاکہ عمران خان نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے کسی کو بھی اپنی ذات سے متعلق ڈیل کرنے کا اختیار نہیں دیا۔

شیخ وقاص اکرم نے کہاکہ عمران خان نے ملاقات کے دوران کہاکہ مائینز اور منرلز بل سے متعلق ہر قسم کی متنازع گفتگو بند ہونی چاہیے، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور مجھے بریف کریں گے، اس کے بعد میں سیاسی قیادت سے ملاقات کروں گا، پھر اس کے بعد ہی بل پاس ہوگا، آج کے بعد بل سے متعلق پارٹی کے اندر مزید کوئی اختلافی بیانات نہیں آنے چاہییں۔

پی ٹی آئی سیکریٹری اطلاعات کے مطابق عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کے مخالفین چاہتے ہیں کہ آپ آپس میں لڑیں اور آپ کے اختلافات برقرار رہیں اور اس کا مخالفین فائدہ اٹھائیں، اختلاف یا اختلاف رائے کی باتیں باہر نہیں آنی چاہییں۔ ’آج ایک دوسرے کے خلاف باتوں کو میڈیا یا کسی اور فورم پر لانے سے سختی سے منع کیا گیا ہے۔‘

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ پختونخوا اسمبلی میں افغان مہاجرین کے متعلق ایک قرارداد منظور کی جائے جس میں مہاجرین کی ملک بدری کے وقت میں اضافے کا مطالبہ کیا جائے اور یہ مطالبہ بھی کیا جائے کہ وفاقی حکومت پختونخوا کی حکومت کو افغانستان حکومت سے بات کرنے کی اجازت دے کیونکہ دہشتگردی کی وجہ سے ہم بحیثیت صوبہ بہت متاثر ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے یہ بھی کہا ہے کہ پختونخوا اسمبلی سے ایک اور قرارداد منظور کی جائے جس میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سے مطالبہ کیا جائے کہ الیکشن ٹریبونل کے ججز کو ہدایت دی جائے کہ تحریک انصاف کی زیر التوا تمام الیکشن پٹیشنز پر جلد از جلد فیصلہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں اسٹیبلشمنٹ مجھے اکیلا نہ سمجھے، ڈیل کر کے بھاگنے والا نہیں ہوں: عمران خان

شیخ وقاص اکرم کے مطابق عمران خان نے کہاکہ اتحادیوں سمیت ممکنہ اتحادیوں سے رابطے کا عمل تیزی سے مکمل کرکے اتحاد کو حتمی شکل دی جائے اور مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے، احتجاج سمیت تمام آپشنز ٹیبل پر موجود ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟