واک: کھانے سے پہلے یا بعد میں سودمند؟

جمعرات 17 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پیدل چلنا صحت کے لیے مفید ہوتا ہے تاہم کچھ لوگ اکثر اس کنفیوژن کا شکار رہتے ہیں کہ واک کھانے کے بعد زیادہ مفید رہتی ہے یا پہلے۔

طبی ماہرین کے مطابق خالی پیٹ چہل قدمی آپ کی توانائی کی سطح کو پورے دن میں بڑھاتی ہے اور یہ ذخیرہ شدہ چربی کو جلانے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صحت مند زندگی کے لیے روزانہ کتنے ہزار قدم چلنا ضروری ہے؟

اس سے خون کی گردش اور میٹابولزم بھی بہتر ہوتا ہے۔ لیکن کھانے کے فوراً بعد چہل قدمی وزن میں کمی، ہاضمے کو بہتر بنانے اور خون میں شکر کی سطح کو کنٹرول کرنے کے لیے زیادہ فائدہ مند ہے۔ کھانے سے پہلے یا بعد میں پیدل چلنے کا انتخاب کرنے کا انحصار آپ کے صحت کے اہداف اور ضروریات پر بھی ہے۔

خاص طور پر اگر آپ اپنے بلڈ شوگر کی سطح کو مستحکم کرنا یا وزن کو کم کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو جلد ایسا کرنا چاہیے۔ کھانا کھانے کے 30 سے 60 منٹ بعد گلوکوز کی سطح اپنے عروج پر پہنچ جاتی ہے۔ لہذا آپ کو اپنے خون کی شکر کو منظم کرنے کے لیے چلنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیے: ٹائپ 2 ذیابیطس یا شوگر سے نجات کے لیے کتنا تیزی سے چلنا ضروری ہے؟

لیکن ایک بات ہے کہ اگر آپ کھانے سے پہلے چہل قدمی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو بعد میں آپ کا کھانا صحت مند ہونا چاہیے۔

آپ کھانے کے بعد 30 منٹ کی چہل قدمی کے لیے نہیں اٹھتے ہیں تو جتنی دیر ہو سکے چہل قدمی ضرور کریں۔

کتنی دیر چہل قدمی کی جائے؟

تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ صرف 2 سے 5 منٹ تک چہل قدمی آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: ہفتے میں ایک دن 8 ہزار قدم چلنا موت کے خطرے کو کم کرتا ہے : تحقیق

اگر آپ ذیابیطس کو روکنے یا ٹائپ 2 ذیابیطس کو سنبھالنے کے لیے پیدل چل رہے ہیں تو ممکن ہو تو روزانہ 10 ہزار قدموں کا ہدف مقرر کرنا بیحد سودمند رہتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

9 مئی میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے تاکہ مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ دوبارہ نہ ہو، فیصل کریم کنڈی

بنگلہ دیش کے قومی سلامتی کے مشیر کی واشنگٹن میں امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں، دوطرفہ اقتصادی تعان پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر اطلاعات کی عشرت فاطمہ کے گھر آمد، پی ٹی وی میں بطور مینٹور شمولیت کی پیشکش

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے برقرار

بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا اسلام آباد میں داخلہ آج رات 12 بجے کے بعد ممنوع

ویڈیو

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

مردان کے ریڈ بلڈ بیڑوچ مالٹے کی خاص بات کیا ہے؟

وی ایکسکلوسیو: نہ کوئی ونڈر بوائے آرہا ہے نہ ٹیکنوکریٹس اس ملک کے مسائل حل کرسکتے ہیں: مصدق ملک

کالم / تجزیہ

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘

ٹرمپ کی اخلاقی جڑیں

کریٹیکل منرلز، دنیا کی سب سے بڑی مائننگ کمپنی کونسی، ریکوڈک فیصلہ کن