وزیرمملکت برائے مذہبی امور کھیئل داس کوہستانی پر شرپسندوں کا حملہ

ہفتہ 19 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرمملکت برائے مذہبی امور کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی پر شرپسندوں نے حملہ کیا ہے، تاہم وہ حملے میں محفوظ رہے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر مملکت کھیئل داس کوہستانی پر ٹھٹھہ سے کراچی سفر کے دوران شرپسندوں کی جانب سے ان کی گاڑی پر حملہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنوں کا مرکز پر حملہ، مرکزی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا

کھیئل داس کوہستانی کے مطابق وہ ٹھٹہ سے سجاول کی جانب رواں دواں تھے کہ ان پر شرپسندوں نے حملہ کیا، جن کے ہاتھ میں ایک پارٹی کے جھنڈے تھے اور وہ کینالوں کی تعمیر کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ جیسے ہی مجھ پر حملہ ہوا تو میرے ڈرائیور نے فوری گاڑی وہاں سے نکالی جس کے بعد میرے قافلے میں موجود دیگر گاڑیوں پر حملہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کی گاڑی پر پی ٹی آئی کارکنان کا پتھراؤ، ویڈیو وائرل

انہوں نے کہا کہ میرے قافلے کی گاڑیوں پر پہلے پتھراؤ کیا گیا اور پھر ڈنڈوں سے حملہ کیا گیا تاہم میں خود حملے میں محفوظ رہا لیکن میرے کچھ ساتھی زخمی ہوئے اور ان کی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ سوچی سمجھی سازش کے تحت مجھ پر حملہ کیا گیا جس کا مقصد مجھے نقصان پہنچانا تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی کھیئل داس کوہستانی پر حملے کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیرمملکت پر شرپسندوں کے حملے کی شدید الفاط میں مذمت کی ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے کھیئل داس کوہستانی کو ٹیلی فون کرکے خیریت بھی دریافت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان میں اصلاحات کی تعریف، معیشت کی بحالی پر آئی ایم ایف کا اظہار اطمینان

ویڈیو: ڈولفن اسکواڈ اہلکاروں کا اسلام آباد میں میاں بیوی پر تشدد، ملوث اہلکار معطل

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد کاروباری ہفتے کا مثبت اختتام، 990 پوائنٹس کا اضافہ

پی ایچ ایف انتظامیہ کی نااہلی: مصر میں شیڈول ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ بھی داؤ پر لگ گیا

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟