راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری

اتوار 20 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بارش کے باعث شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا، راولپنڈی کے علاقے چونترہ اور اسلام آباد سے سیکٹر ڈی 12 میں ژالہ باری ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بارش، خیبرپختونخوا میں ژالہ باری سے گاڑیوں اور سولر پینلز کو نقصان

اس کے علاوہ مری میں کالی گھٹائیں چھانے کے بعد سیاحوں نے ملکہ کوہسار کا رخ کرلیا، اور ہلکی بارش سے لطف اندوز ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خان پور کے کچھ علاقوں میں بھی بارش اور ژالہ باری ہوئی ہے جس کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

آزاد کشمیر کی وادی نیلم اور مظفر آباد و گردونواح میں بھی بارش اور ژالہ باری ہوئی ہے، جس کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔

آزاد کشمیر میں موسم خراب ہونے کے بعد پاور ہاؤس کے فیڈر ٹرپ کرنے سے بجلی کی ترسیل بھی معطل ہوگئی، جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں تیز آندھی طوفان، شدید بارش اور ژالہ باری کا الرٹ جاری

یاد رہے کہ کچھ روز قبل اسلام آباد میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری ہوئی تھی، جس سے گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا تھا، جبکہ گھروں میں لگی کھڑکیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہندو جھنڈا بابری مسجد کے ملبے پر، تشدد، سیاست اور تاریخ کا مسخ شدہ بیانیہ

شہرت کی وجہ سے موسیقاروں کی زندگی میں کمی آتی ہے، نئی تحقیق میں حیران کن انکشاف

2 بچوں کو قتل کرکے سوٹ کیس میں چھپانے پر ’ماں‘ کو عمر قید کی سزا

نشے میں دھت شوہر نے بیوی کو اُٹھا کر زمین پر پٹخ دیا، 22 سالہ خاتون ہلاک

وِکی کوشل اپنی عمر سے زیادہ سمجھ دار ہیں، کترینہ کیف

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا