اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بارش، خیبرپختونخوا میں ژالہ باری سے گاڑیوں اور سولر پینلز کو نقصان

جمعہ 18 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک میں ایک بار پھر بارش اور ژالہ باری کا آغاز ہوگیا ہے، اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بارش کے علاوہ خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی ہے جس سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا کے صدر مقام پشاور سمیت ضلع خیبر کے کچھ علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش اور ژالہ باری ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں اسلام آباد میں شدید ژالہ باری، ونڈ اسکرین کا اسٹاک ختم، قیمتیں کئی گنا بڑھ گئیں

ضلع خیبر کے علاقوں باڑہ، جمرود اور لنڈی کوتل میں ژالہ باری سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹنے کے علاوہ سولر پینلز کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ جبکہ طورخم کے علاقوں میں بھی گاڑیوں کے شیشوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا ہے، تاہم برساتی نالوں میں طغیانی آگئی جس سے کئی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل اسلام آباد و گردونواح میں موسلا دھار بارش اور شدید ژالہ باری ہوئی تھی، جس سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹنے کے علاوہ گھروں میں بھی شیشوں کو نقصان پہنچا تھا، اسلام آباد کی مشہور فیصل مسجد کے شیشے بھی ٹوٹ گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں ژالہ باری کے دوران سولر پینلز اور گاڑیوں کے شیشوں کو کیسے محفوظ بنایا جا سکتا ہے؟

اب محکمہ موسمیات نے 18 سے 20 اپریل تک ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

64 سال کی عمر میں بھی ٹام کروز اتنے فِٹ کیسے ہیں؟ اداکار نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ، ایران میں متعدد فوجی اہداف پر حملے

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

ویڈیو

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

کالم / تجزیہ

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی