اب بغیر انٹرنیٹ ترجمہ کریں، واٹس ایپ کے نئے فیچر میں خاص بات کیا ہے؟

منگل 22 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میٹا کی زیرِ ملکیت مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک نیا اور کارآمد فیچر متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت اب چیٹ اور چینلز میں براہِ راست ترجمہ کیا جا سکے گا۔ یہ فیچر فی الحال واٹس ایپ بیٹا ورژن 2.25.12.25 استعمال کرنے والے مخصوص اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہے، جب کہ جلد ہی اسے عام صارفین کے لیے بھی متعارف کرایا جائے گا۔

نیا فیچر صارفین کو اسپینش، عربی، پرتگالی، ہندی اور روسی زبانوں میں لکھے گئے پیغامات کا ترجمہ براہ راست ایپ کے اندر کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ترجمہ آن ڈیوائس یعنی فون پر ہی مکمل ہوتا ہے، اس کے لیے انٹرنیٹ کنیکشن درکار نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں: وٹس ایپ نے ایموجی ری ایکشنز انٹر فیس میں دلچسپ تبدیلیاں کردیں

صارفین کو اس سہولت کے استعمال کے لیے پہلے مخصوص زبانوں کے پیک ڈاؤن لوڈ کرنے ہوں گے، جو الگ الگ یا کثیر لسانی ڈیٹیکشن پیک کی شکل میں دستیاب ہیں۔ ترجمہ کا آپشن چیٹ انفارمیشن اسکرین پر ایک ٹوگل کی صورت میں موجود ہوگا، جسے انفرادی اور گروپ چیٹس دونوں میں فعال کیا جا سکے گا۔

اس کے علاوہ، صارفین کسی بھی مخصوص پیغام پر لانگ پریس کرکے ’ Translate ‘ آپشن منتخب کرکے فوری طور پر اس کا ترجمہ بھی کر سکیں گے۔ اگرچہ یہ آن ڈیوائس ترجمہ فیچر کلاؤڈ بیسڈ سروسز جتنی درستگی فراہم نہیں کرتا، تاہم واٹس ایپ نے صارفین سے فیڈبیک کی درخواست کی ہے تاکہ اس فیچر کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ کمپنی نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ صارفین کی پرائیویسی کے تحفظ کے پیش نظر پیغامات کا مواد میٹا کو نہیں بھیجا جائے گا۔

بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین سے کہا گیا ہے کہ وہ اس فیچر کا بھرپور تجربہ کریں اور اپنی رائے شیئر کریں تاکہ حتمی ریلیز سے قبل اس میں مزید بہتری لائی جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایران کے خلاف سعودی سرزمین استعمال نہیں ہونے دی جائے گی‘، سعودی عرب کا واضح مؤقف

امریکی رکن کانگریس الہان عمر پر حملہ، مشتبہ شخص گرفتار

28 جنوری سے 2 فروری تک ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟

صدر زرداری کی اماراتی صدر سے ملاقات، پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

وائٹ ہاؤس سے وراثت تک صحت کی خبروں کے بیچ ٹرمپ کو ’یاد‘ رکھے جانے کی فکر

ویڈیو

آبنائے ہرمز پر خطرے کے بادل، امریکی بحری بیڑے کی آمد، ایران کا فضائی حدود بند کرنے کا اعلان

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟