پشاور: رکشے اب مخصوص اوقات میں ہی سڑکوں پر دوڑ سکیں گے، کے پی حکومت کا منفرد فیصلہ

پیر 28 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا حکومت نے ٹریفک پولیس کی تجویز پر پشاور میں بے ہنگم ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے رکشوں کے لیے اوقات کار مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے رکشوں کو مخصوص رنگ دیے جائیں گے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور میں ٹریفک کا مسئلہ سنگین ہو چکا ہے، اور گرمیوں میں ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ پشاور میں ٹریفک جام اور رش کی سب سے بڑی وجہ رکشے ہیں، جو زیادہ تر بغیر پرمٹ کے چل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں آسٹریلین کرکٹ پریزینٹر کو پاکستانی رکشے کی سواری بھا گئی

اس منصوبے کے تحت رکشوں کو مخصوص رنگ دے کر ان کے لیے اوقات کار مقرر کیے جائیں گے۔ ٹریفک پولیس کی تجویز پر صوبائی حکومت نے باقاعدہ کام شروع کردیا ہے۔

ایک سرکاری آفیسر نے ’وی نیوز‘ کو بتایا کہ ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس کی سربراہی صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کررہے ہیں، آفیسر کے مطابق کمیٹی ٹریفک پولیس کی تجویز پر عملدرآمد کرےگی اور رکشوں کے لیے رنگ اور اوقات کار طے کرےگی۔

ذرائع کے مطابق پرمٹ والے رکشوں کو سبز رنگ دیا جائےگا، جنہیں 24 گھنٹے چلنے کی اجازت ہوگی، اور ان کی تعداد 16 ہزار 371 ہے۔

’سرخ اور زرد رنگ کے لیے مخصوص اوقات کار‘

ذرائع نے بتایا کہ بغیر پرمٹ رکشوں کو سرخ اور زرد رنگ دیے جائیں گے، جو مخصوص اوقات میں ہی سڑکوں پر چل سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق قریباً 30 ہزار غیر رجسٹرڈ رکشوں کو سرخ رنگ دیا جائےگا، جنہیں صبح 6 بجے سے دوپہر 2 بجے تک چلنے کی اجازت ہوگی۔ جبکہ دیگر 30 ہزار بغیر پرمٹ رکشوں کو زرد رنگ دیا جائے گا، جنہیں دوپہر 2 بجے سے رات 12 بجے تک چلانے کی اجازت ہوگی۔

ٹریفک پولیس کے ایک آفیسر نے بتایا کہ پشاور شہر میں 60 ہزار سے زیادہ رکشے غیر رجسٹرڈ یا بغیر پرمٹ کے چل رہے ہیں، جو ٹریفک کے لیے بڑے مسائل کی وجہ ہیں۔ ان کے مطابق غیر رجسٹرڈ رکشوں کو مخصوص اوقات میں چلانے سے ٹریفک کے مسائل میں کچھ حد تک کمی آئے گی۔

انہوں نے مزید کہاکہ 60 ہزار رکشے 60 ہزار خاندانوں کی کفالت کا ذریعہ ہیں، اس لیے کسی بھی کارروائی میں یہ پہلو مدنظر رکھا جائے گا۔ اگر 30 ہزار رکشے کم ہوگئے تو ٹریفک کی روانی میں نمایاں بہتری آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں ’الیکٹرک بائیکس اور رکشے‘، حکومت نے پنجاب کے شہریوں کو خوشخبری سنادی

ان کا کہنا تھا کہ نئے اوقات کار لاگو ہونے کے بعد خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔ مزید یہ کہ ڈرائیوروں کو 8 گھنٹے کے اوقات میں مناسب آمدنی کا موقع بھی ملے گا اور آرام کا بھی وقت دستیاب ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سری کے اے آئی فیچرز میں تاخیر، ایپل 25 کروڑ ڈالر میں شیئر ہولڈرز سے تصفیہ کرنے پر تیار

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 3000 پوائنٹس کا اضافہ

پیٹرول کی بچت کے لیے نیا اقدام، طلبہ اور سرکاری ملازمین کو خصوصی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں استحکام، ایک سال میں 6.5 ارب ڈالر کا اضافہ

پاکستان کو سستی ایل این جی فراہم کرنے کے لیے عالمی توانائی کمپنیوں کی دوڑ لگ گئی

ویڈیو

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ، عوام کیا کہتے ہیں، کیا ان کے مسائل حل ہوں گے؟

امریکی صدر کی اسٹریٹجی ناکام، ایران سے مذاکرات کی جلدی

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی