دو ایٹمی طاقتیں ٹکرائیں تو دنیا بھی اس کا نقصان برداشت نہیں کرسکے گی، رانا ثنااللہ

منگل 29 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پلوامہ حملہ مودی حکومت کا ایک ڈراما ہی تھا جس کا مقصد انتخابات میں کامیابی تھی، اس کا کرارا جواب انہیں مل گیا۔

ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جنگ 2 نیوکلیئر ملکوں کی تباہی پر منتج ہوتی ہے، اس کی تباہی دنیا بھی برداشت نہیں کرسکتی، مودی حکومت نے پہلگام میں بھی ڈراما کیا ہے، ان کی پوری سیاست پاکستان مخالف جذبات ابھارنے کے گرد گھومتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاک بھارت جوہری جنگ دنیا کے لیے کتنی مہلک ہوسکتی ہے؟

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ انڈیا کی طرف سے پاکستان پر حملے کا امکان صفر ہے، پاکستان کی دفاعی صلاحیتیں اور افواج مضبوط ہیں۔ ہندوستان کبھی پاکستان پر حملے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

انہوں نے کہا ہے کہ انڈیا ڈراما کرسکتا ہے، وہ کسی ہدف پر اسٹرائیک کرسکتا ہے مگر جنگ مسلط کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، کیوں کہ ان کو پتا ہے کہ اس کے نتائج پاکستان سے زیادہ ہندوستان کے لیے تباہ کن ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے: اسحاق ڈار کا قطر کے وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، بھارت کے یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیا

لیگی رہنما نے کہا کہ پہلگام کے واقعے میں انڈیا نے جو ڈراما بازی کی ہے اس کا پاکستان نے موثر جواب دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فی تولہ سونے کی قیمت میں 3500 روپے کا بڑا اضافہ

رجنی کانت کے گھر کو بم سے اڑانے کی دھمکی، بھارت میں خوف و ہراس

وزیراعظم آزاد کشمیر مستعفی ہونے کے بجائے سرکاری امور میں مصروف، محکمہ صحت کی میٹنگ کی صدارت کی

وزیرِ اعظم شہباز شریف کامیاب دورۂ سعودی عرب کے بعد وطن واپس روانہ

پاکستان سعودی تعلقات نئے دور میں داخل، اسحاق ڈار کا ریاض میں سفارت خانۂ پاکستان کا دورہ

ویڈیو

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے بڑھتے مسائل، پاکستان کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے؟

گول گپے، جو فاسٹ فوڈ کے دور میں بھی مقبول ہیں

بالائی دیر کے چاپانی پھل کی خاص بات کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟

کیا افغانستان دوست ہے؟

پاک افغان مذاکرات کی ناکامی، افغان طالبان کو فیل کرے گی