فی تولہ سونے کی قیمت میں 3500 روپے کا بڑا اضافہ

بدھ 29 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں گزشتہ 2روز سے قیمتوں میں کمی کے بعد آج ایک بار پھر سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3500 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

ملک میں فی تولہ سونا 3500 روپے اضافے کے بعد 419,862 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 3000 روپے اضافے کے بعد359,963 روپے کا ہو گیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 329,978  روپے ہو گئی۔

جبکہ عالمی بازار میں سونا 35 ڈالر اضافے کے بعد 3975 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp