پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کی جانب سے بڑھتے ہوئے غیر قانونی اقدامات کے پیش نظر پاک فوج کی جنگی مشقیں جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نہ پہلگام واقعے میں ملوث ہے نہ اس کا بینفشری، اسحاق ڈار کی ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ پریس کانفرنس
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جنگی مشقوں میں چھوٹے بڑے جدید ہتھیاروں سمیت ٹینکوں، توپ خانہ اور انفنٹری نے حصہ لیا۔
یہ جنگی مشقیں سیالکوٹ، نارووال ، ظفروال اور شکر گڑھ سمیت دیگر علاقوں میں کی جا رہی ہیں۔
مزید پڑھیے: بھارت کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، دشمن کی چیک پوسٹس تباہ
ذرائع نے کہا کہ پاک فوج کے جوان دفاع وطن کے لیے پر عزم ہیں اور ملک کی سلامتی اور دفاع کے لیے پاک فوج کے جوان قربانی دینے کو تیار ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاک فوج ہمہ وقت چوکس اور فرض شناسی کے جذبے سے ہر وقت سرشار ہے۔