شمالی علاقہ جات کے لیے پی آئی اے کی پروازویں منسوخ، مسافروں کو پریشانی کا سامنا

جمعرات 1 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے منگل کو اسلام آباد اور شمالی علاقہ جات کے درمیان 6 راؤنڈ ٹرپ پروازیں منسوخ کر دیں، جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں:باکو بائی ایئر: پی آئی اے آج ’ایشیائی پورپ‘ کی جانب پہلی اُڑان بھرے گی

منسوخ کردہ پروازوں میں اسلام آباد سے گلگت روٹس PK-601، PK-605، اور PK-603 شامل ہیں، جبکہ گلگت سے اسلام آباد جانے والی واپسی پرواز PK-602 اور PK-604 کو بھی گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد سے اسکردو جانے والی پرواز پی کے 451 بھی منسوخ کر دی گئی۔

پروازں کی اس اچانک منسوخی سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ایسے میں جب کہ پی آئی اے اپنی شیڈولز فلائٹ منسوخ کر چکی تھی، ایک نجی ایئرلائن نے اسکردو کے لیے اپنی شیڈول سروسز چلائی، پرواز PA-251 اسلام آباد سے روانہ ہوئی اور واپسی کی پرواز PA-252 نے کامیابی سے اپنا سفر مکمل کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp