پاک فضائیہ نے ہمیشہ پاکستان کی سالمیت کی خاطر اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں انتہائی پروفیشنل اور مؤثر انداز میں ادا کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی، مقبوضہ کشمیر میں پیٹرولنگ کرتے بھارتی رافیل طیارے فرار ہونے پر مجبور
پاکستان ایئر فورس پوری دنیا میں اپنی تکنیکی مہارت اور دلیرانہ شہرت سے جانی جاتی ہے۔
جدید ترین لڑاکا طیاروں سے لیس پاکستان ایئر فورس کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار اور پُر عزم ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ منگل اور بدھ کی شب بھارتی طیاروں کی جانب سے مقبوضہ جموں کشمیر میں پیٹرولنگ رپورٹ۔
یہ بھی پڑھیں:مودی نے علاقائی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا،برطانوی اخبار کی رپورٹ
پاکستانی سیکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب (29/30 اپریل) بھارتی ایئر فورس کے 4 رافیل طیاروں نے بھارتی جغرافیائی حدود میں رہتے ہوئے مقبوضہ جموں کشمیر میں پیٹرولنگ کی۔
Pakistan Air Force Reaffirms Unwavering Commitment to National Sovereignty & Defence Excellence pic.twitter.com/gWb4egx0Hp
— DGPR (AIR FORCE) (@DGPR_PAF) April 29, 2025
سیکیورٹی ذرائع نے پاکستان ایئر فورس کے طیاروں نے ہندوستانی ایئرفورس کے ان جنگی جہازوں کی فوراً نشان دہی کر لی، پاکستانی ایئر فورس کی بروقت اور مستعد کارروائی پر انڈین رافیل طیارے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر راہ فرار اختیار کر گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی افواج ہندوستان کی طرف سے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار اور مستعد ہیں۔