پہلگام حملے کی تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ کا کمیشن تشکیل دیا جائے، پاکستان کی پیشکش

جمعہ 2 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہماری پیشکش ہے کہ پہلگام واقعہ کی تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ کمیشن تشکیل دے، یا دو تین ملک مل کر اس کی تحقیقات کرلیں۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت تحقیقات کی پیشکش اس لیے قبول نہیں کررہا، کیوں کہ اسے خطرہ ہے کہ اندر سے کچھ اور نہ نکل آئے۔

یہ بھی پڑھیں ہم تیار ہیں، آزمانا نہیں، ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف

انہوں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تصادم کا امکان کم ہوا ہے لیکن ہندوستان ابھی بھی بوکھلاہٹ کا شکار ہے، اور ہم کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

وزیر دفاع نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت کے امکان کو کسی بھی طرح کے حالات میں خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت ساری دنیا کہہ رہی ہے کہ بات چیت سے معاملہ حل ہونا چاہیے، مارکو روبیو کے رابطہ کرنے کی اپنی ایک اہمیت ہے انہوں نے متوازن بات کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ بھارت نے پہلگام واقعہ کے چند منٹ بعد ایف آئی آر درج کردی، اور بھارت کے اندر سے ہی اس پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہاکہ قومی سلامتی کمیٹی کے مشیر کی تقرری کا مذاکرات کے معاملے سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ جنگ کا اندیشہ رکھنا یا نہ رکھنا کوئی آپشن نہیں، ہمیں ہر وقت تیار رہنا ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہیں۔

بھارت نے یکطرفہ طور پر پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ پاکستان نے کہا ہے کہ اگر ہمارا پانی بند کیا تو جنگ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں ’بھارتی فوجی مہم جوئی کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا‘ آرمی چیف اگلے مورچوں پر پہنچ گئے

گزشتہ روز فوجی ترجمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ بھارت نے اگر پاکستان پر حملہ کیا تو پھر یہ ہماری چوائس ہوگی کہ اس کے بعد کیا کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مدینہ منورہ سمیت 16 شہر معیاری علاقوں کی عالمی فہرست میں شامل

کارکردگی پر ووٹ ملا، ملک کی سمت درست کرنی ہے،سابق وزیراعظم نواز شریف کا نومنتخب ارکانِ پارلیمنٹ سے خطاب

پی ٹی آئی 26 نومبر کو ملک گیر احتجاج کیوں نہ کر سکی؟

اسلام آباد ہائیکورٹ: 190 ملین پاؤنڈ کیس کے جج کی ڈیپوٹیشن چیلنج، فیصلہ محفوظ

علیمہ خان عارضی تحویل کے بعد ضمانت پر رہا

ویڈیو

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا