مودی نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، بیرسٹر سیف

جمعہ 2 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں نریندر مودی نے بھارت میں آمریت نافذ کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پہلگام واقعہ:سابق گورنر مقبوضہ کشمیر نے مودی سے جوابدہی کا مطالبہ کر دیا

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ جو بھی فالس فلیگ آپریشن پر اعتراض کرتا ہے، اسے نشانِ عبرت بنایا جاتا ہے، جمہوریت کے دعویدار ملک میں آزادی اظہارِ رائے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی پامالیوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔فالس فلیگ آپریشن کے دفاع میں نریندر مودی فسطائیت پر اُتر آیا ہے۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف کے مطابق مودی نے آر ایس ایس کے نظریے کے پرچار میں پورے خطے کے امن کو داؤ پر لگا دیا ہے،  کوئی بھی فالس فلیگ آپریشن کو حقیقت ماننے کے لیے تیار نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بی بی سی نے پہلگام واقعے پر بھارتی جھوٹ کا پردہ فاش کردیا

انہوں نے کہا کہ فالس فلیگ ڈرامے کی ناکامی پر نریندر مودی حواس باختہ ہو چکے ہیں۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ قومی یگانگت اور اتحاد کے لئے عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی ضروری ہے، عمران خان موجودہ وقت میں سب سے مقبول لیڈر ہے۔

انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کے خلاف جعلی مقدمات کا خاتمہ کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp