اسپیس ایکس نے جمعرات کی رات فلوریڈا میں واقع کیپ کیناورل اسپیس فورس اسٹیشن سے 28 وی2 انٹرنیٹ سیٹلائٹس زیریں زمینی مدار میں چھوڑے ہیں،پے لوڈ لے جانے والے فالکن 9 راکٹ کو شام 6 بج کر 51 منٹ پر لانچ کیا گیا۔
یہ پہلے مرحلے کے فیول بوسٹر کے لیے 18 واں مشن تھا، جو لانچ کے تقریباً ساڑھے 8 منٹ بعد بحر اوقیانوس میں تعینات ڈرون بردار جہاز پر اترا۔
یہ بھی پڑھیں: اسپیس ایکس کا فرام 2 مشن بحرالکاہل میں اسپلاش ڈاؤن کے ساتھ کامیابی سے مکمل
ٹیل نمبر 1080 کے ساتھ، اس دوبارہ قابل استعمال بوسٹر کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن، 2 کارگو مشنز اور یورپی خلائی ایجنسی کی یوکلڈ آبزرویٹری کے لیے 2 نجی خلابازوں کے مشن کو شروع کرنے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔
Falcon 9 delivers 28 @Starlink satellites to orbit from Florida pic.twitter.com/YSGFq2NHKS
— SpaceX (@SpaceX) May 2, 2025
یہ 440 واں موقع تھا جب اسپیس ایکس نے دوبارہ قابل استعمال ایندھن کے بوسٹر کو استعمال کیا، اسپیس ایکس کا حالیہ سیٹلائٹ لانچ مجموعی طور پر 468 واں اور رواں برس کا 51 واں تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹارلنک مشن رات 9:51 پر شروع ہوا،یکم مئی کو کیپ کیناویرل لانچ کمپلیکس 40 سے 28 اسٹار لنک انٹرنیٹ سیٹلائٹ مدار میں بھیجے گئے، واضح رہے کہ اسٹار لنک امریکا کی بعض دور دراز کمیونیٹیز سمیت زمین کے کچھ دور دراز مقامات کو انٹرنیٹ فراہم کرتا ہے۔
مزید پڑھیں: اسپیس ایکس نے مزید 28 اسٹار لنک انٹرنیٹ سیٹلائٹس لانچ کردیے
اسپیس ایکس اب تک فلوریڈا اور کیلیفورنیا کے لانچ پیڈز سے 8 ہزار سے زائد اسٹار لنک سیٹلائٹ لانچ کیے ہیں، تاہم ابھی تک اس کا اندازہ نہیں کہ اسپیس ایکس نے کتنے اسٹار لنک سیٹلائٹس مدار میں بھیجنے کا منصوبہ ترتیب دیا ہے۔